گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع، چرواہوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے کا انعام


وزیراعظم شہباز شریف نے گلوف (گلیشیئر پھٹنے) کی بروقت اطلاع دے کر سینکڑوں جانیں بچانے والے چرواہوں میں 25، 25 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چرواہوں کو وزیراعظم آفس کی جانب سے دعوت دی گئی تھی، جس پر وہ پیر کو اسلام آباد پہنچے اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔ وزیراعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’آپ تینوں گلگت بلتستان کے ہیروز ہیں اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔‘وزیراعظم نے ان کی انسانی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا یہ اقدام ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ اطلاع کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کروا کر سینکڑوں انسانوں کی جانیں بچائی گئیں۔‘اس موقع پر وزیراعظم نے تینوں چرواہوں کو 25 ،25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیکس بھی پیش کیے۔وزیراعظم نے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کے نظام پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور مستقبل کے لیے ایسا مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے گا۔وصیت خان، انصار اور محمد خان نے پذیرائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ان کے ذریعے انسانی جانیں بچ گئیں۔‘خیال رہے 22 اگست کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے گوپس میں گلیشیئر پھٹنے پر وہاں موجود چرواہوں نے ٹیلی فون پر اس کی اطلاع انتظامیہ اور لوگوں کو دی اور کہا کہ گھروں کو چھوڑ کر نکل جائیں اور نالے کے قریب نہ جائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاع بروقت سامنے نہ آتی تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی مقامی رضاکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لینے کے علاوہ کئی لوگوں کی جانیں بچائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب میں سیلابی صورتحال: کیا انڈیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟

پنجاب میں سیلابی صورتحال: ’فوج کی امدادی کارروائیاں، 29 میڈیکل کیمپس قائم، 28 ہزار افراد ریسکیو‘

چناب میں خانکی ہیڈورکس پر سیلاب سے ہائیڈرالک ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ، این ڈی ایم اے

پنجاب میں سیلابی صورت حال: کون سے علاقے زیادہ متاثر، اونچے یا درمیانے درجے کا سیلاب کیا ہوتا ہے؟

ہزاروں میٹر غیرمعیاری، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹر غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹرز غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

’دریا کو ظالم ہونے میں دیر نہیں لگتی‘: پنجاب میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی کہانیاں

راوی، ستلج اور چناب میں ’انتہائی اونچے درجے‘ کا سیلاب، درجنوں متاثرہ دیہات سے ہزاروں افراد کے انخلا کا آپریشن جاری

دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال، فوج طلب

راوی، ستلج اور چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پانی داخل، پنجاب کے چھ اضلاع میں فوج طلب: گرودوارہ کرتارپور میں یاتریوں سمیت 100 افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے

پی ٹی آئی کا این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

پنجاب میں بہنے والے دریا مزید بپھر گئے: سیالکوٹ، ناروال اور لاہور سمیت صوبے کے چھ اضلاع میں فوج طلب

انڈین ڈیموں سے پانی کا اخراج، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال

جعلی ایف آئی آرز: واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے نیا سائبر فراڈ کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی