لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟


نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے لاہور اسلام آباد موٹروے (ایم ٹو) کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے نئی شرحوں کا اعلان کیا ہے۔این ایچ اے کے مطابق یہ نئے نرخ 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔نئی شرحوں میں کار، جیپ اور ٹیکسی  کے لیے 1330 روپے مقرر کیے گئے ہیں جو فی کلومیٹر 3.72 روپے بنتے ہیں۔ ویگن  کے لیے ٹول ٹیکس 2240 روپے ہے جو 6.24 روپے فی کلومیٹر بنتا ہے جبکہ بسوں سے 3130 روپے وصول کیے جائیں گے جو 8.73 روپے فی کلومیٹر بنتے ہیں۔ٹو ایکسل ٹرکس کے لیے ٹول ٹیکس4460  روپے، تھری ایکسل ٹرکس کے لیے 5800 اور آرٹیکیلوٹڈ ٹرکس کے لیے 7460  روپے مقرر کیے گئے ہیں۔پیر کو جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد سالانہ اضافے کا تسلسل ہے جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔یہ معاہدہ بیلڈ آپریٹ ٹرانسفر ماڈل پر کیا گیا تھا، جس کے مطابق دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال ٹول ٹیکس میں اضافہ لازمی ہے۔ٹول ریٹ میں اس نئے اضافے کا براہِ راست اثر عام مسافروں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد پر پڑے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب میں سیلابی صورتحال: کیا انڈیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟

پنجاب میں سیلابی صورتحال: ’فوج کی امدادی کارروائیاں، 29 میڈیکل کیمپس قائم، 28 ہزار افراد ریسکیو‘

چناب میں خانکی ہیڈورکس پر سیلاب سے ہائیڈرالک ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ، این ڈی ایم اے

پنجاب میں سیلابی صورت حال: کون سے علاقے زیادہ متاثر، اونچے یا درمیانے درجے کا سیلاب کیا ہوتا ہے؟

ہزاروں میٹر غیرمعیاری، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹر غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹرز غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

’دریا کو ظالم ہونے میں دیر نہیں لگتی‘: پنجاب میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی کہانیاں

راوی، ستلج اور چناب میں ’انتہائی اونچے درجے‘ کا سیلاب، درجنوں متاثرہ دیہات سے ہزاروں افراد کے انخلا کا آپریشن جاری

دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال، فوج طلب

راوی، ستلج اور چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پانی داخل، پنجاب کے چھ اضلاع میں فوج طلب: گرودوارہ کرتارپور میں یاتریوں سمیت 100 افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے

پی ٹی آئی کا این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

پنجاب میں بہنے والے دریا مزید بپھر گئے: سیالکوٹ، ناروال اور لاہور سمیت صوبے کے چھ اضلاع میں فوج طلب

انڈین ڈیموں سے پانی کا اخراج، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال

جعلی ایف آئی آرز: واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے نیا سائبر فراڈ کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی