اسلام آباد کے پولیس افسر نے ویزہ لگانے کی آڑ میں اوورسیز پاکستانی سے کتنی رقم اینٹھ لی؟


اسلام آباد پولیس کے افسر نے ویزہ لگانے کی آڑ میں اوورسیز پاکستانی سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے اینٹھ لیے، رقم واپسی کے مطالبے پر متاثرہ نوجوان کے کزن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا۔ متاثرہ نوجوان نے ویڈیو بیان میں حکام سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ ہماری ویب کے نمائندے سید محمد یاسین ہاشمی نے اٹلی میں رہائش پذیر متاثرہ اوورسیز پاکستانی دانش کی ویڈیو حاصل کرلی جس میں متاثرہ نوجوان نے بیان کیا کہ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر عظیم منہاس میری والدہ کا اٹلی کا ویزہ لگانے کے بہانے 15 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرچکا ہے۔ متاثرہ نوجوان نے کہا کہ ویزہ نہ لگنے کی صورت میں جب سب انسپکٹر عظیم منہاس سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے رقم دینے سے صاف انکار کر دیا اور مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دینے لگا۔ دانش کے مطابق اس کے کزن نے جب عظیم منہاس سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو پولیس افسر نے اس کے خلاف اپنے رشتہ دار کے ذریعے راولپنڈی تھانہ بنی میں مقدمہ درج کروا دیا اور لاہور سے کزن تنویر کو گرفتار کروا دیا۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق سب انسپکٹر عظیم منہاس رقم واپس کرنے کے بجائے پیسے لینے کا مدعی بن گیا۔ متاثرہ نوجوان دانش اور ان کی والدہ انیلہ نے آئی جی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے سب انسپکٹر عظیم منہاس سے رقم واپس دلائی جائے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد کے مطابق تاحال متاثرہ شہری کی درخواست پولیس کو موصول نہیں ہوئی۔ درخواست ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں عظیم منہاس سے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میری فیملی کے رشتہ دار ہیں اور میں نے ان سے پیسے لینے ہیں، میں نے ان کے پیسے نہیں دینے بلکہ مجھے میری بقایا رقم بھی ان سے دلوائی جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب کے تین دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، انڈیا نے پانی کو ’ہتھیار‘ بنا کے ریلے کی صورت میں چھوڑا تاکہ پاکستان کا نقصان ہو: احسن اقبال

گاؤں میں 450 روپے سے شروع ہونے والا اچار کا کاروبار جس سے اب لاکھوں روپے کی آمدن ہوتی ہے

پنجاب میں سیلابی صورت حال: کون سے علاقے زیادہ متاثر، اونچے یا درمیانے درجے کا سیلاب کیا ہوتا ہے؟

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

سیلابی صورتحال : کرتارپور اور گردونواح کےعلاقے زیر آب

کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

’دریا کو ظالم ہونے میں دیر نہیں لگتی‘: پنجاب میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی کہانیاں

بھارت کی آبی جارحیت، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، فوج طلب

سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 363 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ

راوی، ستلج اور چناب میں ’انتہائی اونچے درجے‘ کا سیلاب، درجنوں متاثرہ دیہات سے ہزاروں افراد کے انخلا کا آپریشن جاری

بانی کے کہنے پر وہ کر دکھایا جو کوئی نہیں کرسکتا، ترجمان پی ٹی آئی

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

پشاور، سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

اسلام آباد کے پولیس افسر نے ویزہ لگانے کی آڑ میں اوورسیز پاکستانی سے کتنی رقم اینٹھ لی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی