بلوچستان میں انٹیلیجنس آپریشن، کالعدم بی ایل اے کا نیٹ ورک بے نقاب


حساس اداروں نے پروفیسر عثمان قاضی اور میر خان لہڑی کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والی معلومات کی بنیاد پر مربوط انٹیلیجنس آپریشن کر کے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو اب تک طلبہ یا جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر پیش کیا جاتا رہا تاہم تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ کالعدم بی ایل اے کی مجید بریگیڈ سے وابستہ خودکش حملہ آور تھے اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے سیٹلائٹ فونز اور تھُرایا کال ریکارڈز نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے ان کے براہِ راست رابطے کو بھی ثابت کر دیا۔ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق کے مطابق گرفتار دہشتگرد بلوچستان میں دو بڑے خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران ملنے والی یو ایس بی فائلز اور سیٹ آئی پیز لاگز سے فنڈنگ اور تربیت کے ذرائع بے نقاب ہوئے اور اس کے ساتھ پورے کمانڈ چین کا سراغ بھی حاصل کر لیا گیا۔ یہی نوجوان بعد میں بی وائی سی نامی تنظیم کے "جبری گمشدگی" پوسٹرز پر انسانی حقوق کے مظلوم چہروں کے طور پر پیش کیے گئے جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ وہ لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے دہشتگردی کو سیاسی مظلومیت کے پردے میں چھپانے کی کوشش کی جاتی رہی۔ اس آپریشن کے بعد ریاست نے ایک بار پھر واضح پیغام دیا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے اس نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی ہے اور کالعدم بی ایل اے اور را کا گٹھ جوڑ مزید کسی پردے میں چھپا نہیں رہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’جسموں کے سوداگر‘: امریکی کمپنیاں لاشوں کو فروخت کر کے کیسے منافع کماتی ہیں؟

انڈیا میں انسانی آنکھ سے دانت نکالنے کی ’انتہائی غیرمعمولی‘ سرجری

وزیر اعظم مودی چین میں ’وکٹری ڈے پریڈ‘ کے سٹیج سے غائب کیوں تھے؟

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب

55 ارب ڈالر سے تیار ہونے والا ’بی 29‘ طیارہ: انجینیئرنگ کا شاہکار ’خوفناک ہتھیار‘ جس نے پہلی بمباری میں ’ایک لاکھ افراد کو موت کے گھاٹ‘ اُتارا

آج ملک بھر میں 1 تولہ سونے کا کیا بھاؤ رہا؟

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ.. ماہرین نے شہریوں کو کیا اہم ہدایات جاری کردیں؟

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

ایف آئی اے مزید کن 6 ممالک میں لنک دفاتر کھولے گی؟

سفارتی تعلقات کو 60 برس مکمل، وزیر دفاع سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی