پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب


بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی، ستلج اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات کو خطرہ لاحق ہے جبکہ دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث لودھراں اور بہاولپور کے تین بند ٹوٹ گئے جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آنے کا امکان ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 79 ہزار، ہیڈ بلوکی پر 1 لاکھ 14 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک اور ہیڈ سلیمانکی پر 1 لاکھ 32 ہزار کیوسک بہاؤ ہے جبکہ ہیڈ پنجند پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چناب میں ہیڈ خانکی پر ساڑھے 5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہےجسے کنٹرول کرنے کے لیے پل کے قریب شگاف ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور دیہات خالی کروانے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں 37 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 3 ہزار 900 سے زائد موضع جات زیرِ آب ہیں اور 14 لاکھ سے زائد افراد اور 10 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ صوبے میں 409 فلڈ کیمپس قائم ہیں جن میں 25 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔ ملتان کے قریب دریائے چناب میں ساڑھے چار لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا شہر کے قریب سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے 148 بستیاں اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ مظفر گڑھ میں 24 گاؤں زیرِ آب آگئے جبکہ کبیروالا میں بھی پانی ریلوے پل کے اوپر سے گزر رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے ملتان کے لیے اہم ہیں۔ سیلاب کی صورتحال کے باعث صوبے میں 13 لاکھ ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آ چکی ہے جبکہ ریلوے ٹریکس بھی متاثر ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھی

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

راولپنڈی : خواب سے تعبیر تک ! مسجد 'ریاض الجنہ' کیسے تعمیر ہوئی؟

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

یومِ دفاع : اگلی بار اسکور 0-60 ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان

جشنِ ولادتِ رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر چراغاں، درود و سلام کی محافل

آٹزم اور ماہواری: ’میں جسمانی اور ذہنی تکلیف میں فرق نہیں کر سکتی‘

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی