فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھی


AFP via Getty Imagesاقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 18 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہےپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں برس جنوبی افریقہ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دورے کے دوران دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی۔ آخری مرتبہ یہاں اپریل 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سنیچر کو پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچز کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گا جس میں دونوں ٹیمیں 28 اکتوبر کو راولپنڈی جبکہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ایک روزہ میچز چار، چھ اور آٹھ نومبر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ Getty Imagesاقبال سٹیڈیم 17 برس سے بین الاقوامی کرکٹ سے کیوں محروم رہا؟پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ 17 برس بعد فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ایک خاص موقع ہو گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقبال سٹیڈیم کی پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں خاص اہمیت رہی ہے اور یہاں بہت سے یادگار میچز کھیلے گئے ہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ عمر فاروق کہتے ہیں کہ سنہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس دوران لاہور اور کراچی کے علاوہ دیگر سٹیڈیمز نظرانداز ہوتے رہے اور وہاں کی حالت خراب تھی۔ اُن کے بقول جب سنہ 2017 اور 2018 میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی شروع ہوئی تو تمام وینیوز میں کام شروع کیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ابتداً لاہور اور کراچی کو سکیورٹی کلیئرنس دی گئی کیونکہ وہ بڑے شہر ہیں اور وہاں زیادہ بہتر ہوٹلز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ عمر فاروق کہتے ہیں کہ بعد میں راولپنڈی اور ملتان کو شامل کیا گیا اور اب فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں بھی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فیصل آباد کے وینیو پر ایک سال پہلے سے ہی کام جاری تھا اور یہاں تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری تھا۔ فیصل آباد کے بعد پاکستان میں پانچ بین الاقوامی وینیوز ہو جائیں گے جہاں بین الاقوامی کرکٹ اب مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ عرفان پٹھان کا متنازع انٹرویو اور شاہد آفریدی پر حاوی ہونے کا دعویٰ: ’لالہ کبھی پیچھے نہیں ہٹا‘ایشیئن چمپیئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈرز کے پانچ گولڈ میڈل: ’آج بھی پنکچر لگانے کا کام کرتا ہوں، مجھے اس پر کوئی ندامت نہیں‘ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کوئی انعام نہیں ملے گا‘مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے یادگار میچز اور تنازعاتاقبال سٹیڈیم میں جہاں کئی یادگار اور سنسنی خیز میچز کھیلے گئے، وہیں سنہ 1987 میں پاکستانی امپائر شکور رانا اور پاکستان کے دورے پر موجود انگلش ٹیم کے کپتان مائیک گیٹنگ کے درمیان تنازع نے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات خطرے میں ڈال دیے تھے۔ نو دسمبر 1987 کو فیصل آباد ٹیسٹ کے دوسرے روز اُس وقت کھیل رُک گیا جب انگلش کپتان مائیک گیٹنگ اور امپائر شکور رانا، ایک دوسرے کے قریب آئے اور دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مائیک گیٹنگ نے شکور رانا پر ناقص امپائرنگ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں فیصلے دینے کا الزام لگایا جبکہ مائیک گیٹنگ کا کہنا تھا کہ شکور رانا نے ان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ شکور رانا نے تیسرے دن کھیل شروع کرنے سے انکار کر دیا اور یہ مطالبہ کیا کہ انگلینڈ کے کپتان ان سے معافی مانگیں اور یہی مطالبہ گیٹنگ بھی کرتے رہے۔ BBCتیسرے دن کا کھیل شروع نہیں ہو سکا۔ انگلینڈ کے مینیجر، کپتان اور کھلاڑیوں نے یہ دھمکی دی کے وہ دورہ ختم کر رہے ہیں۔ حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ پاکستان بورڈ کے صدر جنرل صفدر بٹ نے انگلینڈ کے مینیجر سے ملنے سے انکار کر دیا۔ لندن میں انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے یہ آرڈر کر دیا کہ کپتان کو معافی مانگنی چاہیے۔ بالآخر مائیک گیٹنگ کو معافی مانگنا پڑی۔کھیل جب چوتھے دن شروع ہوا تو پاکستان جس کی خستہ حالت تھی، میچ بچانے میں کامیاب ہو گیا۔انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کے تمام اراکین پاکستان پہنچ گئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ انگلینڈ کی ٹیم کراچی میں تیسرا ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دے۔بہر حال جب انگلینڈ کی ٹیم واپس آئی تو گیٹنگ صرف کچھ عرصہ ہی کپتان رہے اور انھیں ہٹا دیا گیا۔امپائر شکور رانا اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اپنے دفاع میں ہمیشہ کہتے تھے کہ ’مجھے انگریزی زبان زیادہ نہیں آتی تو میں گنی چنی انگریزی کی گالیاں انگلینڈ کے کپتان کو کیسے دے سکتا ہوں۔ میں تو وہی الفاظ دہراتا تھا جو انگلینڈ کے کپتان مجھے کہہ رہے تھے۔ مجھے کیا پتہ یہ خراب گالیاں تھیں۔‘سنہ 1984 میں اسی گراؤنذ پر پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹیسٹ میں 674 رنز بنائے۔ اسی گراؤنذ میں سنہ 1990 میں وقار یونس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 130 رنز کے عوض 12 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو سنہ 1997 میں اسی گراؤنذ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جب ٹیسٹ میں 145 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سنہ 2006 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان یہاں ٹیسٹ میچ بھی کھیلا گیا جو بغیر کسی نتیجے کے ختمہو گیا۔ Getty Imagesجنوبی افریقہ کی ٹیم نے اکتوبر 2007 میں پاکستان کے خلاف فیصل آباد میں ون ڈے میچ کھیلا تھا جس میں اسے چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی’دیکھتے ہیں کہ سٹیڈیم اس قابل ہے یا نہیں‘فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر جہاں شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تو بعض سٹیڈیم کی موجودہ صورتحال پر بھی سوال اُٹھا رہے ہیں۔ ایکس پر معطر نامی صارف نے لکھا کہ یہ اچھا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 17 برس بعد فیصل آباد میں میچ کروا رہا ہے، لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ سٹیڈیم اس قابل ہے یا نہیں۔ ایک صارف رانا طہ نے لکھا کہ ’شکر ہے کہ فیصل آباد والوں کی بھی سنی گئی۔‘ زوہیب نامی صارف نے سارے میچز پنجاب میں رکھنے پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کے سٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کریں تاکہ وہاں بھی میچز ہو سکیں۔ عباس مہر نامی صارف نے لکھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر فیصل آبادیوں کو مبارک۔ اقبال سٹیڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 18 ہزار ہے جبکہ یہاں کے پویلین مختلف کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کیے گئے ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف تحقیقات بند: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟افغان سپنرز کے ’جال میں پھنسے‘ پاکستانی بلے باز اور ٹاپ سکورر حارث رؤفپشاور میں بابر اعظم سے ملنے کے لیے فینز گراؤنڈ میں داخل: ’ٹیم میں نہیں مگر دل میں تو ہیں‘جب افغانستان کو ایشیا کی ’دوسری بہترین ٹیم‘ قرار دیے جانے پر پاکستانی کپتان مسکرا دیے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھی

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

راولپنڈی : خواب سے تعبیر تک ! مسجد 'ریاض الجنہ' کیسے تعمیر ہوئی؟

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

یومِ دفاع : اگلی بار اسکور 0-60 ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان

جشنِ ولادتِ رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر چراغاں، درود و سلام کی محافل

آٹزم اور ماہواری: ’میں جسمانی اور ذہنی تکلیف میں فرق نہیں کر سکتی‘

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی