
Getty Imagesامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وینزویلا کے لڑاکا طیاروں نے امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالا تو اُنھیں مار گرایا جائے گا۔ امریکی صدر کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب وینزویلا کے طیاروں نے دو روز میں دوسری مرتبہ جنوبی امریکہ میں امریکی نیوی کے جہاز کے قریب پروازیں کی تھیں۔ امریکہ اور وینزویلا کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکہ نے دس ایف-16 جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے کیربیئن جزیرے پورٹو ریکو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے لڑاکا طیاروں نے بین الاقوامی پانیوں میں گشت کرنے والے امریکی بحری بیڑے کے قریب سے پرواز کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ِخطے میں بڑے پیمانےپر امریکی افواج کی تعیناتی کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ ڈالنا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر منشیات کے کارٹل کی قیادت کرتے ہیں جبکہ صدر مادورو نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کا تیل چوری کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ منشیات کے دہشت گردوں کے خلاف ’جنگ شروع‘ کرنا چاہتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے ایکواڈور پہنچنے کے بعد اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ باتیں کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’یہ قاتلوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔ یہ منشیات کے سمگلروں کے خلاف نہیں بلکہ منشیات کے دہشت گردوں کے خلاف ہے جو ان ممالک میں دہشت پھیلاتے ہیں۔‘Getty Imagesوینزویلا کی کشتی کو بم سے اڑانے کے واقعے کےبعد امریکہ اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔دونوں ملکوں کے مابین حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب منگل کو امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔امریکہ کا کہنا تھا کہ اس کشتی میں سمگلرز منشیات لے کر امریکہ آ رہے تھے۔ بم دھماکے میں کشتی میں سوار تمامگیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔امریکہ کے صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصدیق کی اور لکھا کہ امریکی فوجی آپریشن میں وینزویلا کے جرائم پیشہ گروپ’ٹرینڈی اراگوا‘ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہا تھا اور منشیات امریکہ لا رہا تھا۔سونے اور تیل کی دولت سے مالا مال ایک غیر معروف علاقہ جس نے جنوبی امریکہ کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیاوینزویلا کی ’نائٹ کلب اور چڑیا گھر‘ والی پرتعیش جیل جسے مجرموں سے چھڑانے کے لیے ہزاروں فوجی بھیجے گئے’چین کی پاکستان کو جے 35 طیاروں کی پیشکش‘: فضاؤں پر حکمرانی کرنے والے ’خاموش قاتل‘ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس میں خاص کیا ہے؟سی آئی اے پر وینزویلا کے صدر کے ’قتل کی سازش‘ کا الزام، امریکہ کی تردیداس حملے کے جواب میں کراکس نے امریکہ پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگایا۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وینزویلا کے 200 سے زائد شہریوں کو خطرناک گینگ ٹرین ڈی اراگوا کا رکن ہونے کے الزام میں ایل سلواڈور کی سپر میکس نامی جیل میں بھیج دیا ہے۔صدر مادورو نے وینزویلا کی سرزمین کے دفاع کا عزم کرتے ہوئے خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو جنوبی امریکی ممالک کے لیے دہائی کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔Getty Imagesامریکہ کا کہنا ہے کہ ونیزویلا کے دو ایف 16 لڑاکا طیارے جنوبی کیریبین کے پانیوں میں گشت کرنے والے امریکی بحری بیڑے کے قریب سے گزرےوینزویلا کی کشتی کو بم سے اڑانے کے واقعے کےبعد امریکہ اور وینزویلا کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل جمعے کو امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ وینزویلا کے دو فوجی طیاروں نے جنوبی بحیرہ کیریبین میں ایک امریکی بحری بیڑے کے قریب پرواز کی۔امریکہ نے اس کارروائی کو ’انتہائی اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے وینزویلا کو خبردار کیا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کرے۔اطلاعات کے مطابق ونیزویلا کے دو ایف 16 لڑاکا طیارے جنوبی کیریبین کے پانیوں میں گشت کرنے والے امریکی بحری بیڑے کے قریب سے گزرے۔ جدید میزائلوں سے لیس امریکی بحری بیڑا (یو ایس ایس جیسن ڈنم) علاقے میں موجود مافیا (منشیات سمگل کرنے والوں) کے خلاف تعینات کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے حالیہ ہفتوں میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف فوجی اور سیاسی دباؤ بڑھایا ہے۔اس سے قبل امریکہ نے منشیات کی سمگلنگ سے متعلق نکولس مادور کی حراست کے لیے معلومات فراہم کرنے والے لیے پانچ کروڑ ڈالر مالیت کے انعام کے اعلان کیا تھا۔نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک امریکی فوجی مداخلت کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ واشنگٹن کا اگلا قدم کیا ہو گا لیکن کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔سونے اور تیل کی دولت سے مالا مال ایک غیر معروف علاقہ جس نے جنوبی امریکہ کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیاسی آئی اے پر وینزویلا کے صدر کے ’قتل کی سازش‘ کا الزام، امریکہ کی تردیدفینٹینل: ہزاروں افراد کی موت کی وجہ بننے والا نشہ میکسیکو اور کینیڈا کے راستے امریکہ میں کیسے داخل ہوتا ہے؟’زندہ انسانوں کا قبرستان‘: ٹرمپ دور میں بے دخل کیے گئے افراد پر ایل سلواڈور کی بدنام زمانہ جیل میں کیا گزری؟وینزویلا کا عقوبت خانہ جہاں ’سیاسی قیدیوں کو اس وقت تک ہوا سے محروم بند کمرے میں رکھا جاتا جب تک ان کا دم نہ گھٹنے لگے‘ٹرینڈی اراگوا: وینزویلا کا خطرناک گینگ جس سے ’امریکہ کو بھی خطرہ ہے‘