74 ارب روپے مالیت کی درآمدی گندم ضائع، قومی خزانے کو بھاری نقصان


پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کی ناقص پالیسیوں اور بدانتظامی کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاسکو 74 ارب 47 کروڑ روپے مالیت کی درآمدی گندم فروخت نا کر سکا جس کے باعث 6 لاکھ 77 ہزار ٹن گندم ضائع ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران پاسکو نے مجموعی طور پر 16 لاکھ 33 ہزار ٹن گندم درآمد کی تھی لیکن 9 لاکھ 56 ہزار ٹن فروخت کی جا سکی۔ باقی بچ جانے والی ذخیرہ شدہ گندم فنگس، سسری اور کھپرا پاوڈر کے حملےکی وجہ سے استعمال کے قابل نہیں رہی۔ آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا کہ درآمد شدہ گندم کو ضرورت کے مطابق بروقت فروخت ہونا چاہیے تھا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ نہ پڑتا۔ رپورٹ کے مطابق انتظامی کمزوریوں اور ناقص حکمت عملی کے باعث نہ صرف قیمتی گندم ضائع ہوئی بلکہ معیشت کو اربوں روپے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ رپورٹ میں اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ملک میں فوڈ سکیورٹی اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ ایک جانب عوام مہنگی آٹے کی قیمتوں سے پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب اربوں روپے کی گندم ضائع ہو رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

کرپٹو کرنسی کی سمت نیا قدم: سینیٹ کمیٹی میں ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی واپسی، عبوری ضمانت اور گینگ وار کی نئی کہانی

پاکستان میں غیرقانونی لون ایپس کا دھندہ ختم کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی