ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟


سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے نام سے منسوب ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک موبائل فون میں ایک ماہ کے اندر پانچ سے زائد سمز استعمال کرنے پر فون بلاک کر دیا جائے گا۔اس نوٹیفکیشن پر پی ٹی اے کا لوگو بھی لگا ہوا ہے جس سے صارفین کے لیے جعلی اور اصلی پیغام میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید بے چینی اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کئی افراد نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی پابندیوں سے وہ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں جو کاروباری یا خاندانی وجوہات کی بنا پر ایک ہی ڈیوائس میں مختلف نیٹ ورکس کی سمز استعمال کرتے ہیں۔  بعض صارفین نے یہاں تک دعویٰ کر دیا کہ یہ فیصلہ نئی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے اور فوری طور پر لاگو ہو چکا ہے۔تاہم پی ٹی اے نے اس دعوے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی ایڈوائزری، نوٹیفکیشن یا بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس پالیسی پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ جعلی دستاویز سادہ صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے جس میں نہ صرف سرکاری لوگو کا غلط استعمال کیا گیا بلکہ ادارے کے کام کے دائرہ اختیار کو بھی مسخ کر کے پیش کیا گیا۔پی ٹی اے نے اپنی آفیشل ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ صرف ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی نگرانی کرتا ہے، اور اسی زمرے میں کارروائیاں عمل میں لاتا ہے۔’ان میں جعلی آئی ایم ای آئی یا کلون شدہ آئی ایم ای آئی رکھنے والی مشکوک ڈیوائسز کو بلاک کرنا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مل کر چھاپے مارنا، اور عوام کو ان سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے شعور و آگاہی مہمات شامل ہیں۔‘سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی نوٹیفکیشن سے صارفین میں تشویش پید ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیاپی ٹی اے کے مطابق ایک ہی ڈیوائس پر متعدد سمز استعمال کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی بشرطیکہ سمز قانونی طور پر جاری کی گئی ہوں اور ان کا استعمال کسی غیرقانونی سرگرمی کے لیے نہ ہو۔ڈیجیٹل سیکیورٹی کے ماہرین اس واقعے کو پاکستان میں فیک نیوز کے بڑھتے رجحان کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔سائبر سیکیورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر نعمان سید کا کہنا ہے کہ جب اداروں کی آفیشل پالیسی اور طریقہ کار سے آگاہی نہ ہو تو جعلی معلومات آسانی سے سچ کا روپ دھار لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر ایسی جھوٹی خبروں کو بغیر تصدیق کے شیئر کرنے کی عادت نے بھی مسئلے کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔پی ٹی اے نے عوام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اطلاع کی تصدیق کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انحصار کریں۔سول سوسائٹی کے نمائندے بھی اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ حکومت اور ریگولیٹری اداروں کو چاہیے کہ وہ ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیں تاکہ عوام جعلی اور اصلی معلومات میں فرق کر سکیں، صرف وضاحت جاری کر دینا یا فیک پوسٹ کی تردید کر دینا کافی نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا: قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا: محکمہ سوشل ویلفیئر کے 666 ملین کے فنڈز، نتائج پھر بھی نا آسکے

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر

سمندری کیبلز میں فالٹ ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

ملک بھر میں تیز بارشیں.. کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان بڑھ گیا! کب سے ہیں؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

لاہور کے جنرل ہسپتال سے نومولود بچے کا اغوا،’تلاش میں 500 کیمروں کی فوٹیج کھنگالیں‘

سٹیٹ بینک کی ہاؤس فنانسنگ پالیسی، کم آمدنی میں اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی