خیبر پختونخوا: قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل


حکومت خیبر پختونخوا نے قبائلی اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی و وزیر مملکت برائے قبائلی علاقہ جات مبارک زیب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی، سیکرٹری خزانہ، وزارتِ منصوبہ بندی اور ہیڈ کوارٹر 11 کور پشاور کے نمائندے شامل ہیں۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے گی اور عوامی مفاد میں تیزی سے سہولیات فراہم کرنے والے منصوبوں کی نشاندہی کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی اور تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے ساتھ اور زیادہ مؤثر پراجیکٹس کی ترجیحی بنیادوں پر جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس ذیلی کمیٹی کی تشکیل 22 اگست کو ہونے والی پہلی جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی تھی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا: قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا: محکمہ سوشل ویلفیئر کے 666 ملین کے فنڈز، نتائج پھر بھی نا آسکے

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر

سمندری کیبلز میں فالٹ ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

ملک بھر میں تیز بارشیں.. کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان بڑھ گیا! کب سے ہیں؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

لاہور کے جنرل ہسپتال سے نومولود بچے کا اغوا،’تلاش میں 500 کیمروں کی فوٹیج کھنگالیں‘

سٹیٹ بینک کی ہاؤس فنانسنگ پالیسی، کم آمدنی میں اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی