وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے


وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد پیکج کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔ فنڈ میں کراچی کے لیے 15 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیمیں پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں جمع کراوائی ہیں جن کی اسکروٹنی بھی مکمل ہو گئی ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری کے بعد یہ منصوبے ایکنک سے بھی فنڈز سے فلائی اوورز، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل سمیت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ پی آئی ڈی سی ایل ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی کے لیے بھی 3 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جب کہ سیپ کی مد میں مزید 3 ارب روپے کا فنڈ الگ سےبھی منتقل ہوا ہے۔ یوں مجموعی طور پر اب تک 26 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سیپ کے تحت ایم کیو ایم ارکان کو فی رکن 25 کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا تھا۔ ان منصوبوں میں سے تقریباً 400 میں سے 100 اسکیموں کے ٹینڈر اور کنٹریکٹ ورک آرڈرز بھی مکمل ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا: قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا: محکمہ سوشل ویلفیئر کے 666 ملین کے فنڈز، نتائج پھر بھی نا آسکے

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر

سمندری کیبلز میں فالٹ ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

ملک بھر میں تیز بارشیں.. کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان بڑھ گیا! کب سے ہیں؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

لاہور کے جنرل ہسپتال سے نومولود بچے کا اغوا،’تلاش میں 500 کیمروں کی فوٹیج کھنگالیں‘

سٹیٹ بینک کی ہاؤس فنانسنگ پالیسی، کم آمدنی میں اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی