لائیو: چلاس میں فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس سمیت 5 ہلاک


اہم نکاتچلاس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد سوار تھےپنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاببلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس 26 دنوں بعد بحال ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں فنی خرابی کے باعث آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس مین دو پائلٹ اور ٹیکنیکل سٹاف کے تین ارکان جان سے گئے۔وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلیکاپٹر دیامر کے علاقے ہڈر کے مام پر فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔وزیراعلٰی گلگت بلتستان گلبر خان نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ’پاکستان فوج نے ہر آزمائش نے مین جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین، دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈرائے شاہنواز اردو نیوز، لاہورقدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہے اور دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا ایک بڑا ریلا تریموں ہیڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اسی طرح دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پنجاب پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک لاہور سمیت مختلف اضلاع سے دو لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے متاثرہ علاقوں سے دو لاکھ 97 ہزار سے زائد مویشی بھی نکالے۔محکمہ تعمیرات و مواصلات کے مطابق صوبے بھر میں 510 شاہراہوں کے سیکشن اور 64 پل سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 50 سے زائد سڑکیں اور 40 پل بحال کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سندھ میں ’سوپر فلڈ‘ کے پیش نظر ہائی الرٹزین علی اردو نیوز، کراچیحکام نے صوبہ سندھ میں دو سے تین ستمبر کے دوران ممکنہ ’سپر فلڈ‘ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے دو لاکھ 73 ہزار خاندان اور 1600 سے زیادہ دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔  وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حساس قرار دیے گئے اضلاع سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس 26 دنوں بعد بحال زین الدین احمد، اردو نیوز کوئٹہبلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس 26 دنوں بعد بحال کر دی گئی ہے۔ صوبے کے تمام 36 اضلاع میں 6 اگست سے تھری جی اور فور جی سروسز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی تھی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر دو ہفتوں بعد کوئٹہ سمیت چار اضلاع میں انٹرنیٹ بحال کیا گیا تھا لیکن باقی 32 اضلاع میں موبائل ڈیٹا مسلسل معطل رہا۔ انٹرنیٹ کی طویل بندش نے عام صارفین سے لے کر طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والی خواتین اور فوڈ ڈلیوری رائیڈرز تک سب کو شدید متاثر کیا۔پیر اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد موبائل فونز پر تھری جی اور فور جی سگنلز آنے پر صارفین نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج سے تین ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئیاسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے تین ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا خبردار کیا ہے کہ اس سے سیلاب زدہ علاقوں میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی پیر کی صبح کے وقت بارش ہوئی جبکہ اب بھی مطلع ابرآلود ہے۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں جو بارشوں کا باعث بنیں گی۔آج پنجاب، کشمیر، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ شمال مشرقی پنجاب، مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

کرپٹو کرنسی کی سمت نیا قدم: سینیٹ کمیٹی میں ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی واپسی، عبوری ضمانت اور گینگ وار کی نئی کہانی

پاکستان میں غیرقانونی لون ایپس کا دھندہ ختم کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی