جعفر ایکسپریس واقعے میں غیرملکی ہاتھ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں: شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’ہمارے پاس جعفر ایکسپریس سمیت دیگر بے شمار واقعات میں غیرملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔‘پیر کو چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا مگر ایسا کرنے والوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اب دنیا ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور سب کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔انہوں نے سی پیک کو پاکستان اور چین کے درمیان ایک بہترین منصوبہ بھی قرار دیا۔انہوں نے غزہ کی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی ضمیر پر بوجھ ہے۔ ’پاکستان تنازع فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی اور 1967 سے قبل کے بارڈرز کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسیوں اور دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور سب کے ساتھ معمول کے مطابق تعلقات چاہتا ہے جبکہ کسی بھی قسم کے تنازع یا کشیدگی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری پر بھی یقین رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی سے لڑتے ہوئے نہ صرف اپنے لیے بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے بہت قربانیاں دیں اور اس دوران 90 ہزار افراد کی جانیں گئیں، جن میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اس لڑائی میں پاکستان کا 152 ارب روپے سے زائد کا نقصان بھی ہوا۔وزیراعظم نے پڑوسی افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہاں امن دیکھنے کا خواہاں ہیں۔خیال رہے چین کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 10 رکن ممالک سے 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہیں، جن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ دیگر ممالک کے اعلیٰ رہنما بھی شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

کرپٹو کرنسی کی سمت نیا قدم: سینیٹ کمیٹی میں ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی واپسی، عبوری ضمانت اور گینگ وار کی نئی کہانی

پاکستان میں غیرقانونی لون ایپس کا دھندہ ختم کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی