’تین صوبوں کو فائدہ ہوگا‘، گنڈاپور کا ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر زور


خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر کالا باغ کی تعمیر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سے تین صوبوں کو فائدہ ہو گا۔‘منگل کو پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیلی فون کیا تھا جس پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ان کے مطابق ’پنجاب کو پیشکش کی ہے کہ اگر سیلاب سے نمٹنے کے لیے کوئی مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں۔‘علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیلاب کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، کالا باغ ڈیم پر سیاست کریں تو الگ بات ہے۔انہوں نے کالا باغ کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تین صوبوں کو فائدہ ہو گا۔’پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر کچھ ایشوز ہیں تو میز پر بیٹھ کر بات کرے۔‘ان کے مطابق ’کالا باغ ملک کی ضرورت ہے جو کہ سیاست کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔‘انہوں نے الزام لگایا کہ اس وقت ملک میں آئین ہے نہ قانون، یہاں سیاست نہیں ہو رہی صرف انتقامی سیاست چل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ملک میں سیاست کا وجود ختم ہو چکا ہے۔‘علی امین گنڈا پور نے پیر کو بھی کالا باغ ڈیم کی حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے تحفظات دور کیے جانے چاہییں اور قوم کے فائدے کے لیے یہ ڈیم بنایا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’صوبائیت کے چکر میں پورے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، سب کو مطمئن کر کے کالا باغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے۔‘خیال رہے ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کو تذکرہ شروع ہو گیا ہے۔یہ ملک کا ایک دیرینہ ایشو ہے جس پر صوبوں میں اتفاق نہیں پایا جاتا اور کچھ سیاسی جماعتیں اس کی شدید مخالف ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی واپسی، عبوری ضمانت اور گینگ وار کی نئی کہانی

پاکستان میں غیرقانونی لون ایپس کا دھندہ ختم کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی