کراچی میں فیکٹری پر مسلح افراد کا دھاوا، مشینری اور قیمتی سامان لوٹ لیا


کراچی کے علاقے احسن آباد فیز ون میں ایک فیکٹری پر 25 سے زائد مسلح افراد نے دھاوا بول کر بھاری مالیت کی مشینری اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔فیکٹری کے مالک شہروز شبیر نے اردونیوز کو بتایا کہ ملزم رات گئے ان کی گارمینٹس فیکٹری کی حدود میں داخل ہوئے اور سب سے پہلے چوکیدار کو قابو کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور یرغمال بنائے رکھا۔ان کے مطابق ’ملزم بآسانی فیکٹری کے مختلف حصوں سے مشینری اور دوسرا سامان اکٹھنا کرنے میں کامیاب ہوئے اور کئی گاڑیوں میں ڈال کر فرار ہو گئے۔انہوں نے سامان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں 25 صنعتی مشینیں، تین عدد قیمتی لیپ ٹاپس اور دوسرا سامان شامل تھا۔فیکٹری انتظامیہ ابھی سامان کی درست مالیت کا اندازہ لگا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے پولیس سٹیشن کو دی گئی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ملزموں کی تعداد اور منظم طریقہ واردات کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ کسی پیشہ ور گینگ کا کام ہے اور ایسی وارداتیں مضافاتی صنعتی علاقوں میں پہلے بھی ہو چکی ہیں۔فیکٹری مالک شہروز شبیر نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔علاقہ مکینوں اور صنعتی یونٹس کے دیگر مالکان نے بھی واقعے کے بعد گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بڑی ڈکیتیوں سے سرمایہ کاروں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے (فوٹو: کراچی پولیس) دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق ’ملزمان کا تعین کرنے کے لیے کرائم ریکارڈ اور انٹیلی جنس رپورٹس سے مدد لی جا رہی ہے۔‘کراچی میں اس سے قبل بھی فیکٹریوں اور گوداموں میں بڑی ڈکیتیوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر ان وارداتوں میں اندرونی معلومات رکھنے والے افراد یا فیکٹری کے سابق ملازمین بھی ملوث ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ملزموں کو ہدف کے بارے میں درست آگاہی حاصل ہوتی ہے۔احسن آباد فیکٹری ڈکیتی نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ شہر کے صنعتی اور مضافاتی علاقوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کیا اقدامات کر رہی ہے۔مقامی تاجر تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے نہ صرف گشت بڑھایا جائے بلکہ صنعتی زونز میں جدید سیکیورٹی نظام بھی متعارف کرایا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایک ہی موبائل میں پانچ مختلف سمز کا استعمال، فون بلاک ہو سکتا ہے؟

لائیو: دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، انڈیا کا پاکستان سے رابطہ

پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

کوٹری بیراج پر 7 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کا آغاز

سٹیزن پورٹل پر موصول 188 شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی، وزیر اعظم ہاؤس کا نوٹس

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ورچوئل ایسٹس آرڈیننس بل پر غور

وفاق نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے لیے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیے

گجرات میں موسلا دھار بارش، 24 گھنٹے میں 577 ملی میٹر بارش ریکارڈ

یہ خواجہ آصف کو کیا ہوا؟ اجمل جامی کا کالم

بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی واپسی، عبوری ضمانت اور گینگ وار کی نئی کہانی

پاکستان میں غیرقانونی لون ایپس کا دھندہ ختم کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی