خیبر پختونخوا اسمبلی : سرکاری افسران کی معلومات شیئر نہ کرنے پر اسپیکر برہم


خیبر پختونخوا اسمبلی میں اعلیٰ سرکاری افسران کی جانب سے ذاتی معلومات شیئر نہ کرنے پر اسپیکر کا اظہار برہمی، سوال قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ منگل کے روز وقفہ سوالات کے دوران ن لیگ کی رکن ثوبیہ شاہد نے کہا کہ سرکاری فلیٹس حقدار افسران کو نہیں مل رہے ہیں, اعلیٰ افسران کی جانب سے سکیورٹی خطرات کے باعث پرسنل معلومات نہیں بتائی گئیں، میری معلومات کے مطابق یہ فلیٹس گریڈ 14 تا 16 کے افسران کو الاٹ ہوئے ہیں۔ پی پی رکن احمد کنڈی نے کہا کہ سرکاری افسران آفیشل گزیٹڈ لوگ ہیں ہم نے ان سے کوئی پرسنل ڈیٹا نہیں پوچھا اگروہ معلومات نہیں دینگے تواس پر باقاعدہ قانون موجود ہے، سکیورٹی کے نام پر معلومات شیئر نہ کرنا فیشن بن گیا ہے، پارلیمان کے تقدس کا خیال رکھناچاہیے، اس قسم کے جوابات کو اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھی نظر انداز کرنا چاہیے۔ اسپیکر نے سوال کیا کہ کیاحکومت نے کوئی ایسا اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ڈیپارٹمنٹ کو پابند کیا گیا ہو کہ جو فلیٹس انہوں نے الاٹ کیے ہیں وہ کلاسیفائیڈ ہیں؟ ڈیپارٹمنٹس مذاق نہ کریں چیف سیکریٹری، آئی جی، گورنر اور وزیراعلیٰ کا گھر تو سارے پاکستان کو پتہ ہے اگر اس قسم کی فضول باتوں اور الفاظ کے ساتھ ایوان کا وقت ضائع کریں گے تو یہ صحیح نہیں۔ وزیر قانون آفتاب عالم نے جواب دیا کہ سوال میں مکانات نہیں بلکہ فلیٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں اعلیٰ حکام کے گھروں پر سکیورٹی ہوتی ہے جبکہ افسران کے فلیٹس کی ذاتی معلومات سکیورٹی رسک کے زمرے میں آئے گا۔ اسپیکر نے غیر تسلی بخش جواب پر سوال قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور ایمبولینس میں تین بچوں کا جنم

کوئٹہ: بی این پی کے جلسہ عام کے اختتام پر بم دھماکا، 13 افراد جاں بحق، 29 زخمی

کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکے میں 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکے میں 12 افراد ہلاک، 31 زخمی

دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری: ’سیلابی ریلا سیالکوٹ اور گجرات کو متاثر کر سکتا ہے‘

’عشق ابدی‘: محبت، تفریح یا شہرت کے حصول کا خطرناک جُوا

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسی دو بےوطن بہنوں کی کہانی، جنھوں نے انڈین شہری بننے کے لیے پاکستانی شہریت چھوڑی

موسیٰ الصدر: کیا خفیہ مردہ خانے سے ملنے والی لاش کی باقیات نے مذہبی رہنما کی گمشدگی کا 50 سال پرانا معمہ حل کر دیا؟

آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا کیا بھاؤ رہا؟

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: 24 لاکھ سے زیادہ افراد اور 3200 دیہات متاثر

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ دوبارہ اسمبلی سے منظور کرانے کا اعلان

سپریم کورٹ : بلوچستان میں ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ برقرار

خیبر پختونخوا اسمبلی : سرکاری افسران کی معلومات شیئر نہ کرنے پر اسپیکر برہم

’راہُل کی عاشقی سے ایم سی سٹین کی بندوق تک‘: سنسنی اور جھگڑوں سے بھرپور شو ’بگ باس‘ دو دہائیوں میں کیسے تبدیل ہوا؟

کرائم سینز دکھانے اور زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز نشر کرنے پر پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی