راولپنڈی : آر ڈی اے کا انسدادِ ڈینگی آپریشن، متعدد عمارتیں سیل، تجاوزات کا خاتمہ


راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ اسکواڈ نے وزیر ٹاؤن اور گرجا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تعمیرات پر 28 عمارتوں کو سیل کردیا۔ مزید برآں، جی ٹی روڈ پر سواں پل سے ہمرائی بس اسٹینڈ تک بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بغیر این او سی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف پنجاب ڈیولپمنٹ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ تمام تعمیرات کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ اور این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر شہریوں اور بلڈرز سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ تعاون کریں اور قوانین کی پابندی کریں تاکہ انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ عوامی صحت اور شہر کی خوبصورتی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’جسموں کے سوداگر‘: امریکی کمپنیاں لاشوں کو فروخت کر کے کیسے منافع کماتی ہیں؟

انڈیا میں انسانی آنکھ سے دانت نکالنے کی ’انتہائی غیرمعمولی‘ سرجری

وزیر اعظم مودی چین میں ’وکٹری ڈے پریڈ‘ کے سٹیج سے غائب کیوں تھے؟

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب

55 ارب ڈالر سے تیار ہونے والا ’بی 29‘ طیارہ: انجینیئرنگ کا شاہکار ’خوفناک ہتھیار‘ جس نے پہلی بمباری میں ’ایک لاکھ افراد کو موت کے گھاٹ‘ اُتارا

آج ملک بھر میں 1 تولہ سونے کا کیا بھاؤ رہا؟

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ.. ماہرین نے شہریوں کو کیا اہم ہدایات جاری کردیں؟

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

ایف آئی اے مزید کن 6 ممالک میں لنک دفاتر کھولے گی؟

سفارتی تعلقات کو 60 برس مکمل، وزیر دفاع سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی