عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: ’ورٹیگو‘ اور ’ٹائنائٹس‘ کیا ہوتا ہے؟


Getty Imagesجیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں اور انھیں جیل میں طبی سہولیات دستیاب ہیںراولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے حکام نے تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں، کندھے میں درد، کان اور دانت میں انفیکشن سمیت ’ورٹیگو‘ یعنی ’چکر آنے‘ کی شکایت کی جس کا بروقت علاج کیا گیا۔جیل حکام کی اس رپورٹ پر سوشل میڈیا میں مختلف تبصرے ہو رہے ہیں۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت مستقل گر رہی ہے جبکہ بعض کے نزدیک یہ معمولی شکایات ہیں۔ اڈیالہ جیل کے حکام نے عمران خان کی صحت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروائی تھی جس میں اگست 2023 میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے اُن کے طبی معائنوں، میڈیکل ٹیسٹ اور اُنھیں ذاتی معالج فراہم کرنے کی تفصیلات دی گئیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اوراُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانے کرپشن، 190 ملین پاؤنڈ سمیت مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔تحریک انصاف کے دیگر رہنما اور عمران خان کے اہلخانہ اکثر جیل میں اُن کی خراب صحت اور ناقص سہولیات کی شکایت کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں عمران خان کے بہن علیمہ خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت کے احکامات پراڈیالہ جیل کے حکام نے رپورٹ جمع کروائی۔ بی بی سی نےیہ جاننے کی کوشش کی عمران خان کی طبی رپورٹ میں کیا تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اور اُن کی طبی شکایات کس نوعیت کیاور ان کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں۔کان کی تکلیف، قوتِ سماعت میں کمی اور ’چکر‘رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 72 سالہ عمران احمد خان نیازی کی صحت کے معائنےاور دیگر طبی شکایت کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم جیل جاتی رہی ہے۔ 26 ستمبر 2023 سے مارچ 2025 کے دوران جیل کے ڈاکٹر کے علاوہ متعدد مرتبہ آرتھوپیڈکس، ای این ٹی سپشلسٹ اور ماہر امراض چشم نے اُن کا معائنہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دورانِ حراست عمران خان کو کئی مرتبہ کان میں تکلیف ہوئی ہے اور بعض اوقات انھوں نے قوتِ سماعت میں کمی کی شکایت بھی کی۔عدالت میں جمع کروائی گئی تفصیلات میں اڈیالہ جیل کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 18مئی 2024 کو بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی سے وابستہ ماہر ناک، کان نے جب عمران خان کا معائنہ کیا تو سابق وزیر اعظم نے کان میں ’ٹائنائٹس‘ (tinnitus) یعنی گونج یاسیٹیاں بجنے کی آوازیں آنے کی شکایت کی ہے۔ ڈاکٹر نے کان کی مکمل صفائی کی تجویز دی جس پر جیل حکام نے مکمل عمل درآمد کیا۔23 مئی 2024 کو بے نظیر بھٹو ہسپتال کے شعبہ ناک، کان اور گلہ کے سربراہ نے عمران خان کا معائنہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ عمران خان کو بائیں کان میں ’ٹائنائٹس‘ یعنی دوہری گونج سنائی دے رہی ۔ اس کے بعد ایک ٹیسٹ کیا گیا اور یہ پتہ چلا کہ عمران خان کی قوتِ سماعت یعنی سننے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔ عدالت نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ قوتِ سماعت میں کمی کی وجہ کان کے اندرونی حصے میں اعصابی نظام کا کمزور ہونا ہے۔ اس دوران ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق انھیں طبی سہولیات دی گئی۔ جنوری 2024 میں ایک اور کنسلٹنٹ نے عمران خان کا معائنہ کیا۔ انھوں نے یہ تشخیص کی کہ عمران خان کے کان کے اندرونی حصے کی ’ممبرین‘ (جھلی) ’ہائپر ایکواک‘ ہے اور ’ٹائنائٹس سے ورٹیگو ہو رہا ہے۔‘اپریل 2024 میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس نے عمران خان کا معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کروائے جس میں عمران خان کا کولیسٹرول کچھ زیادہ آیا۔ جیل میں دوران قید کئی مرتبہ شوکت خانم میموریل ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی موجودگی میں عمران خان کی صحت کا معائنہ کیا گیا اور تشخیص کے لیے لیب ٹیسٹ کروائے گئے۔عمران خان کی کان میں تکلیف کے علاج کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد کے ای این ٹی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر الطاف حسین کی قیادت میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس میں فزیشن اور ماہر ڈینٹسٹ بھی شامل تھے۔ میڈیکل بورڈ نے تمام ضروری ٹیسٹ جیسے بلڈ سی پی، لیپیڈ پروفائل، لیور فنکشن، کڈنی فنکشن ٹیسٹ کروائے اور تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ نارمل تھیں۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق کان میں گونج شکایت بدستور موجود تھی۔متعد بار ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کے معائنے اور ضروری ٹیسٹ کی رپورٹس کےمطابق عمران خان صحت مند ہیں اور انھیں معمولی نوعیت کی شکایات ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق عمران خان کی قوتِ سماعت میں کمی اور کان کے اندرونی فنکشن میں خرابی کی وجہ سے اُنھیں ورٹیگو ہو جاتا ہے جو کچھ سکینڈ تک جاری رہا۔ ورٹیگو ایک ایسے علامت ہے جس میں مختلف وجوہات کے سبب چکر آتے ہیں۔ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق کان کے اندر اعصابی نظام میں کمزوری کی وجہ سے انھیں چکر یعنی ورٹیگو کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑا۔مارچ 2025 میں میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا معائنہ کیا اور اس دوران بھی کان کی شکایت موجود تھی۔ اُن کے تمام ضروری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس نارمل ہیں۔نواز شریف اور عمران خان: کرکٹ سے سیاست اور رفاقت سے عداوت تک کا سفرنو مئی 2023: احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور کریک ڈاؤن کی پسِ پردہ کہانیشہریز خان: عمران خان کے ’بین الاقوامی ایتھلیٹ‘ بھانجے کو پولیس نے نو مئی کے دو برس بعد کیوں گرفتار کیا؟ہائبرڈ نظام میں محبت کا انجامGetty Imagesشدید ذہنی دباؤ، ورٹیگو اور سماعت میں کمی کی ممکنہ وجوہاتانسانی جسم میں کان، آنکھیں اور دماغ یہ تینوں مل کر جسم میں توازن یعنی بیلنس قائم رکھتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک میں مسئلہ آئے تو بیلنس یعنی توازن بگڑتا ہے اور چکر آتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمومًا عمر بڑھنے کے ساتھ قوتِ سماعت میں کمی آتی ہے لیکن وہ افراد جو جسمانی طور پر زیادہ فٹ ہیں ان میں یہ علامات دیر سے ظاہر ہوتی ہیں۔ای این ٹی سپشلسٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رپورٹس میں متعدد بار جس تکلیف کی نشاندہی کی گئی ہے وہ ہے ٹائنائٹس یعنی ’کانوں میں مختلف طرح کی آوازیں سنائی دینا جیسے سیٹی کی آواز یا گھڑی کی ٹک ٹک کی طرح کی آواز آنا۔‘ڈاکٹر احمد اجلال قاضی کا کہنا ہے کہ عموماً یہ علامات 65 سال کی عمر کے بعد عام ہیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اجلال نے بتایا کہ ’کان کے دو بنیادی کام ہیں۔ ایک تو سننا اور دوسرا بیلنس یا توازن قائم کرنا۔‘ان کے مطابق ’اگر مختلف وجوہات کی بنا پر کان بیلنس کرنے کا کام چھوڑ دے تو پھر مریض کو چکر آنے لگتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ گھوم رہا ہے۔ اس خاص کفیت کو میڈیکل سائنس میں ورٹیگو کہا جاتا ہے۔‘ڈاکمر اجلال کا کہنا ہے کہ ورٹیگو عوماًکسی خاص پوزیشن میں ہوتا ہے۔کن وجوہات کی بنا پر کان بیلنس کرنا چھوڑتا ہے؟ اس بارے میں ڈاکٹر اجلال کا کہنا ہے کہ ’بعض اوقات شدید ذہنی دباؤ، سر پر چوٹ اور ادویات کی وجہ سے بھی ورٹیگو ہو جاتا ہے۔‘طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماریاں مہلک نہیں ہیں اور ادویات سے بہتر ہو سکتی ہیں۔حکومتی دستاویزات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کیسی ہے؟اڈیالہ جیل سے بنی گالہ تک: سب جیل کیا ہوتی ہے اور کیا بشریٰ بی بی کو خلاف قانون یہ سہولت فراہم کی گئی ہے؟سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزائیں: کیا ’حقِ دفاع سے محروم رکھنا‘ اور ’342 کا بیان‘ نہ ہونا اپیل کے مرحلے میں عمران خان کو فائدہ دے گا؟نواز شریف اور عمران خان: کرکٹ سے سیاست اور رفاقت سے عداوت تک کا سفرہائبرڈ نظام میں محبت کا انجامشہریز خان: عمران خان کے ’بین الاقوامی ایتھلیٹ‘ بھانجے کو پولیس نے نو مئی کے دو برس بعد کیوں گرفتار کیا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’جسموں کے سوداگر‘: امریکی کمپنیاں لاشوں کو فروخت کر کے کیسے منافع کماتی ہیں؟

انڈیا میں انسانی آنکھ سے دانت نکالنے کی ’انتہائی غیرمعمولی‘ سرجری

وزیر اعظم مودی چین میں ’وکٹری ڈے پریڈ‘ کے سٹیج سے غائب کیوں تھے؟

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب

55 ارب ڈالر سے تیار ہونے والا ’بی 29‘ طیارہ: انجینیئرنگ کا شاہکار ’خوفناک ہتھیار‘ جس نے پہلی بمباری میں ’ایک لاکھ افراد کو موت کے گھاٹ‘ اُتارا

آج ملک بھر میں 1 تولہ سونے کا کیا بھاؤ رہا؟

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ.. ماہرین نے شہریوں کو کیا اہم ہدایات جاری کردیں؟

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

راوی کا پانی چناب میں گرنے کے بجائے واپس کیوں آ رہا ہے؟ ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے چھ اضلاع کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ

کوئٹہ دھماکہ: نام نہاد دولت اسلامیہ نے بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

انڈیا کی جانب سے ستلج میں سیلاب کی اطلاع: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

انڈیا کا سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ، ستلج میں سیلاب کا خدشہ: پنجاب میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر، 46 افراد ہلاک

ایف آئی اے مزید کن 6 ممالک میں لنک دفاتر کھولے گی؟

سفارتی تعلقات کو 60 برس مکمل، وزیر دفاع سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی