
پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال کے باعث 3300 سے زائد دیہات جبکہ مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کی شب بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے بعد ایک بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔دریائے راوی پر ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لیے دریائے راوی پر مائی صفورہ بند کو توڑ دیا گیا۔ ادھر صوبہ پنجاب میں دریائے توی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پنجاب میں سیلاب سے 3300 دیہات جبکہ 33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی