تین ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان نے امارات کو 31 رنز سے ہرا دیا، ابرار احمد کی چار وکٹیں


پاکستان نے تین ملکی ٹی20 سیریز میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی20 سیریز کے ایک میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرا دیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 44 گیندوں پر ناقابلِ شکست 77 رنز بنائے جبکہ محمد نواز بھی 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان نے 16 اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے حیدر علی نے 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امارات کے اوپنرز نے 41 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔پہلی وکٹ 41 کے مجموعی اسکور پر گری، جب محمد وسیم 19 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔امارات کی جانب سے اوپنر علی شان شرافو نے 51 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے صرف 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بھی پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی سپنرز کا جادو فاتح بنا گیا، عامر خاکوانی کا تجزیہ

سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان کی جیت اور محمد نواز کے چرچے: ’کوئی پوچھے تو کہنا نواز آیا تھا‘

سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان کی جیت اور محمد نواز کے چرچے: ’کوئی پوچھے تو کہنا کہ نواز آیا تھا‘

محمد نواز کی تباہ کن بولنگ، سہ ملکی ٹی20 سیریز پاکستان کے نام

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی جیت اور محمد نواز کے چرچے: ’کوئی پوچھے تو کہنا کہ نواز آیا تھا‘

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی فتح اور محمد نواز کے چرچے: ’کوئی پوچھے تو کہنا کہ نواز آیا تھا‘

پاکستان کی میزبانی میں پہلی مرتبہ ٹی20 ٹرائی سیریز، کون سی ٹیمیں شامل؟

تین ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان نے امارات کو 31 رنز سے ہرا دیا، ابرار احمد کی چار وکٹیں

کبڈی کے کھلاڑی ماکھا جٹ کی کھیل کے دوران اچانک موت کیسے ہوئی؟ ویڈیو مناظر

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھی

نامور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ، 2 گول کردیئے

برطانوی پولیس نے کرکٹر حیدر علی کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کوئی انعام نہیں ملے گا‘

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کا ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی