حکومت کا متاثرین سیلاب کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں متاثرین سیلاب کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت متاثرین سیلاب کے لیے بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اسی طرح فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر عائد جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی بھی نہ لینے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس، اضافی ٹیکسز اور ریٹیلر سیلز ٹیکس کے خاتمے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی اور لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔ رانا تنویر نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں کا سروے 7 سے 10 دن میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد کسان پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب میں فصلوں کو ایک سے تین فیصد تک نقصان ہوا ہے اور گجرانوالہ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 18 فیصد تک فصلیں تباہ ہوئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مزید بارشیں نہ ہوئیں تو چند گھنٹوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی، وزیر اطلاعات

اسرائیلی جارحیت انتہا پسند ذہنیت کی عکاس ہے، شہباز شریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

پشاور: ’مذاق نہیں ذہنی ٹارچر‘، نئے طلبہ کو ’فول‘ بنانے کی روایت کے خلاف مہم

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: امیرِ قطر کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، ’اسرائیلی حملہ مجرمانہ کارروائی تھی‘

سیلاب میں بہنے والے مویشیوں کے پریشان مالکان: ’حکومت آئے گی، فوٹو بنائے گی اور پھر شاید کچھ ہو جائے‘

سیلاب میں ریسکیو کیے گئے مویشی سرکاری تحویل میں: ’ہم چارے کا بندوبست خود کر رہے ہیں، پولیس کہتی ہے تصدیق کے بعد جانور حوالے کریں گے‘

اخبار جنگ کا آخری اداریہ

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’قطر ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

پاکستان میں فون ٹیپنگ اور فائر وال سے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی ہو رہی ہے: ایمنسٹی

یاماہا کا پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان

جنگ اخبار نے 85 سال بعد اداریہ بند کر دیا: اردو صحافت کی روایت کا اختتام؟

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

اسرائیل کا دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ: امریکی اہلکار کی کال اس وقت آئی جب دھماکے ہو رہے تھے، قطری وزارت خارجہ

حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی