سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری


قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔جبکہ نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ سکھر، روہڑی، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کیرتھر رینج میں برساتی ریلوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے اور لسبیلہ، حب، خضدار، اواران، بارکھان، سوئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کوہلو، قلات اور ژوب میں بارشوں کا امکان ہے۔کیچ، گوادر، پسنی، اورماڑہ، سوراب اور جنوبی واشک میں بھی بارش متوقع ہے۔ جبکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث وڈھ، خضدار، بیلا، اورماڑہ، ہنگول ویلی کے علاقوں میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔بارشوں کے باعث کچے مکانات، زرعی زمینیں اور ابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔انڈیا کے پھر پانی چھوڑنے پر پاکستان میں ہائی الرٹدوسری جانب انڈیا نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سیلابی ریلے پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی صورتحال کو ابھی تک غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)منگل کی صبح آٹھ بجے انڈین ہائی کمشنر کی جانب سے وزارت آبی وسائل کو الرٹ بھجوایا گیا جس کے بعد سول انتظامیہ، پاکستان فوج اور دیگر  متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔صوبہ سندھ کی صورتحالسندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی صورتحال کو ابھی تک غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔منگل کو صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 452930 کیوسک ہیں۔ان کے مطابق کچہ کے علاقوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید سات ہزار 724 افراد کو محفوظ مقامات منتقل کیا گیا اور مجموعی طور پر وہاں سے ایک لاکھ 41 ہزار چھ سو 11 افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مزید بارشیں نہ ہوئیں تو چند گھنٹوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی، وزیر اطلاعات

اسرائیلی جارحیت انتہا پسند ذہنیت کی عکاس ہے، شہباز شریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

پشاور: ’مذاق نہیں ذہنی ٹارچر‘، نئے طلبہ کو ’فول‘ بنانے کی روایت کے خلاف مہم

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: امیرِ قطر کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، ’اسرائیلی حملہ مجرمانہ کارروائی تھی‘

سیلاب میں بہنے والے مویشیوں کے پریشان مالکان: ’حکومت آئے گی، فوٹو بنائے گی اور پھر شاید کچھ ہو جائے‘

سیلاب میں ریسکیو کیے گئے مویشی سرکاری تحویل میں: ’ہم چارے کا بندوبست خود کر رہے ہیں، پولیس کہتی ہے تصدیق کے بعد جانور حوالے کریں گے‘

اخبار جنگ کا آخری اداریہ

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’قطر ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

پاکستان میں فون ٹیپنگ اور فائر وال سے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی ہو رہی ہے: ایمنسٹی

یاماہا کا پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان

جنگ اخبار نے 85 سال بعد اداریہ بند کر دیا: اردو صحافت کی روایت کا اختتام؟

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

اسرائیل کا دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ: امریکی اہلکار کی کال اس وقت آئی جب دھماکے ہو رہے تھے، قطری وزارت خارجہ

حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی