اسرائیلی جارحیت انتہا پسند ذہنیت کی عکاس ہے، شہباز شریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو


وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی اور بربریت پر مبنی بمباری کی مذمت کی۔منگل کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اسرائیلی جارحیت کا یہ اقدام اسرائیلی رہنماؤں کی انتہا پسند ذہنیت کا عکاس ہے۔ اسرائیلی حکومت اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔‘دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام اور سیکیورٹی کے تناظر میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔منگل کو وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’عوام اور حکومت کی جانب سے، اور اپنی ذاتی حیثیت میں، میں دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے رہائشی علاقے پر غیر قانونی اور سنگین بمباری کی شدید مذمت کرتا ہوں‘انہوں نے کہا کہ ’اس حملے سے بے گناہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی گئیں۔ اس مشکل وقت میں ہماری گہری ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہیں۔‘شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل کی یہ جارحیت سراسر بلاجواز ہے، قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور ایک نہایت خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ریاستِ قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، اور فلسطینی عوام کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘منگل کو پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان برادر ملک قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ انتہائی اشتعال انگیز اور لاپرواہی کا مظاہرہ قطر کی خودمختاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے قائم کردہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘On behalf of the people and Government of Pakistan as well as on my own behalf, I strongly condemn the unlawful and heinous bombing in Doha by Israeli forces, targeting a residential area, and endangering the lives of innocent civilians. Our deepest sympathies and solidarity are…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 9, 2025مزید کہا گیا کہ ’اسرائیل کی جانب سے یہ کارروائی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اس کی مسلسل نظر اندازی اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کی اس کی پالیسی کا ایک اور مظہر ہے۔ پاکستان نے مسلسل کہا ہے کہ عالمی برادری کو اس طرح کے استثنیٰ کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔‘دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ‘اس نے منگل کو قطر کے دارالحکومت میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے۔‘فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قطر نے فلسطین کی مسلح تنظیم کے رہنماؤں کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔قطر، جو غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ایک اہم ثالث رہا ہے، کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دوحہ میں حماس کے سیاسی بیورو سے وابستہ ارکان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، یہیں فلسطین کے عسکریت پسند گروپ کی سینیئر قیادت بھی مقیم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مزید بارشیں نہ ہوئیں تو چند گھنٹوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی، وزیر اطلاعات

اسرائیلی جارحیت انتہا پسند ذہنیت کی عکاس ہے، شہباز شریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

پشاور: ’مذاق نہیں ذہنی ٹارچر‘، نئے طلبہ کو ’فول‘ بنانے کی روایت کے خلاف مہم

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: امیرِ قطر کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، ’اسرائیلی حملہ مجرمانہ کارروائی تھی‘

سیلاب میں بہنے والے مویشیوں کے پریشان مالکان: ’حکومت آئے گی، فوٹو بنائے گی اور پھر شاید کچھ ہو جائے‘

سیلاب میں ریسکیو کیے گئے مویشی سرکاری تحویل میں: ’ہم چارے کا بندوبست خود کر رہے ہیں، پولیس کہتی ہے تصدیق کے بعد جانور حوالے کریں گے‘

اخبار جنگ کا آخری اداریہ

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’قطر ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

پاکستان میں فون ٹیپنگ اور فائر وال سے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی ہو رہی ہے: ایمنسٹی

یاماہا کا پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان

جنگ اخبار نے 85 سال بعد اداریہ بند کر دیا: اردو صحافت کی روایت کا اختتام؟

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

اسرائیل کا دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ: امریکی اہلکار کی کال اس وقت آئی جب دھماکے ہو رہے تھے، قطری وزارت خارجہ

حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی