صحافی طیب بلوچ پر تشدد، علیمہ خان اور نعیم پنجوتھہ کے خلاف مقدمہ


راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھہ اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف درج کر لیا ہے۔مقدمے میں صحافی طیب بلوچ نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے آج اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے، اور علیمہ خانم کی تقریر کے دوران سوال کرنے پر نعیم پنجوتھہ اور علیمہ خان نے کارکنوں کو اشتعال دلایا۔’جس کے بعد 40 کے قریب نامعلوم کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران میرا موبائل فون بھی کسی نامعلوم ملزم نے چھین لیا اور میرا مائیک بھی توڑ دیا گیا۔‘مقدمے میں تین پی ٹی آئی کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کو دیے گئے بیان میں صحافی طیب بلوچ نے بتایا کہ ان کے ساتھ ساتھ وہاں موجود دیگر صحافیوں اور کیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق اس سے قبل بھی اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان سے سوال کرنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور میری تصاویر اپلوڈ کر کے مجھے ڈرایا  گیا اور مجھے دھمکیاں دی جاتی رہیں۔صحافی طیب بلوچ پر ہونے والے حملے کی  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، نیشنل پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے صحافی طیب بلوچ پر حملے کے خلاف کل پریس کلب کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔پی ایف یو جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے اس عمل پر معافی نہ مانگی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ آج سہ پہر اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی طیب بلوچ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مزید بارشیں نہ ہوئیں تو چند گھنٹوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی، وزیر اطلاعات

اسرائیلی جارحیت انتہا پسند ذہنیت کی عکاس ہے، شہباز شریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

پشاور: ’مذاق نہیں ذہنی ٹارچر‘، نئے طلبہ کو ’فول‘ بنانے کی روایت کے خلاف مہم

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: امیرِ قطر کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، ’اسرائیلی حملہ مجرمانہ کارروائی تھی‘

سیلاب میں بہنے والے مویشیوں کے پریشان مالکان: ’حکومت آئے گی، فوٹو بنائے گی اور پھر شاید کچھ ہو جائے‘

سیلاب میں ریسکیو کیے گئے مویشی سرکاری تحویل میں: ’ہم چارے کا بندوبست خود کر رہے ہیں، پولیس کہتی ہے تصدیق کے بعد جانور حوالے کریں گے‘

اخبار جنگ کا آخری اداریہ

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’قطر ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری

پاکستان میں فون ٹیپنگ اور فائر وال سے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی ہو رہی ہے: ایمنسٹی

یاماہا کا پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان

جنگ اخبار نے 85 سال بعد اداریہ بند کر دیا: اردو صحافت کی روایت کا اختتام؟

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: ’اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ قطری وزیر اعظم

اسرائیل کا دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ: امریکی اہلکار کی کال اس وقت آئی جب دھماکے ہو رہے تھے، قطری وزارت خارجہ

حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی