چاند پر زلزلے کتنے لمبے ہوتے ہیں؟ چینی سائنسدانوں کی حیرت انگیز تحقیق


چینی ماہرین نے ایک اہم سائنسی پیش رفت میں انکشاف کیا ہے کہ چاند کی سطح پر زلزلوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگز ہو رہی ہیں، جو مستقبل میں وہاں انسانی سرگرمیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر زمین کی طرح ہلکی لرزشیں نہیں بلکہ طویل اور گہرے زلزلے آتے ہیں جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتے ہیں اور سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کی اور 11 ستمبر کو ’نیشنل سائنس ریویو‘ میں شائع کی۔ محققین نے چاند کے 74 غیر مستحکم علاقوں کی 562 ہائی ریزولوشن تصاویر کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موازنہ کرنے پر پتا چلا کہ 2009ء کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز ہو چکی ہیں۔ ان میں سے تقریباً 30 فیصد نئے اثرات کی وجہ سے جبکہ باقی زیادہ تر چاند کے اندرونی زلزلوں کے باعث ہوئیں۔ یہ نتائج خاص طور پر اس لیے اہم ہیں کیونکہ چین نے 2035 تک چاند کے جنوبی قطب پر ایک تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایسی لینڈ سلائیڈنگز مستقبل میں چاند پر قائم کسی بھی بیس یا ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور وہاں موجود افراد کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔ یہ تحقیق اس بات پر زور دیتی ہے کہ چاند پر انسانی مشنز بھیجنے سے پہلے اس کی سطح کی بہتر سمجھ بوجھ اور مضبوط حفاظتی ڈیزائن تیار کرنا ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل کی آبادیاں محفوظ رہ سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گول مٹول اور پیارے بچوں کو دیکھ کر اُن کو بھینچنے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

’تمھیں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:‘ جب بی بی سی کو ہیک کروانے کے لیے رپورٹر کو بھاری رشوت کی پیشکش ہوئی

جوتوں کی بدبو کا وہ ’حل‘ جس پر عالمی انعام ملا

کیا وائر لیس ہیڈفونز کا استعمال آپ کے کانوں کے لیے محفوظ ہے؟

سلطان سلیم اوّل: عثمانی شہزادہ جس نے تخت پر بیٹھتے ہی اپنے نو بھائیوں، سات بھتیجوں اور چار بیٹوں کو قتل کروایا

ایک نایاب بیماری جس میں ہر قسم کا ڈر ختم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ہوائی جہاز سے کودنے میں بھی خوف نہیں آتا

ایک نایاب بیماری جس میں ہر قسم کا ڈر ختم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ہوائی جہاز سے کودنے میں خوف نہیں آتا

پب جی گیم کا جنون: لاہور میں ماں اور بھائی بہنوں کا قاتل کم عمر لڑکا جسے فرانزک شواہد کے بعد 100 سال کی سزا ہوئی

ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری، بڑے ہدف کا تعاقب اور سوپر اوور میں فیصلہ: ’ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی جنھوں نے سری لنکا اور انڈیا کا میچ نہیں دیکھا‘

دبئی کے پُرتعیش علاقوں میں جنسی استحصال: خواتین کی تذلیل اور عجیب مطالبات کرنے والے سیکس رِنگ کا سرغنہ پولیس حراست میں

زمین کی وجہ سے چاند پر زنگ کیوں لگنے لگا؟ تحقیق کے دلچسپ حقائق

شدت پسندوں کا نیا ہتھیار: سستے چینی کواڈ کاپٹر اور کمرشل ڈرون خیبرپختونخوا میں خوف کی علامت کیسے بنے؟

جب بغداد کے بُرج پر ’خلیفہ کا سر‘ لٹکایا گیا: ہارون الرشید کے بیٹوں کی خانہ جنگی جس سے عباسی سلطنت کے زوال کی ابتدا ہوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی