زمین کی وجہ سے چاند پر زنگ کیوں لگنے لگا؟ تحقیق کے دلچسپ حقائق


سائنسدانوں نے ایک دلچسپ حقیقت دریافت کی ہے کہ چاند پر زنگ لگنے کی بڑی وجہ زمین سے اڑنے والے آکسیجن کے ذرات ہیں، جو خلا کے سفر کے بعد چاند کی سطح تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہ انکشاف چین کی مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کیا ہے، جس سے زمین اور چاند کے درمیان گہرے رشتے کی ایک نئی جھلک سامنے آئی ہے۔ چاند پر پہلی بار زنگ یا ہیماٹائٹ 2020 میں اس وقت دیکھا گیا تھا جب بھارت کے خلائی مشن چندرایان-1 نے وہاں تحقیق کی۔ سائنسدان اس وقت حیران رہ گئے کیونکہ چاند کا کیمیائی ماحول ایسا نہیں تھا جہاں زنگ بن سکے۔ زنگ عام طور پر تب بنتا ہے جب پتھروں میں موجود لوہا پانی اور آکسیجن کے ساتھ ردعمل کرے۔ چونکہ چاند پر نہ تو آکسیجن ہے اور نہ ہی پانی، اس لیے یہ دریافت اُس وقت ایک معمہ تھی۔ ماہرِ سیارگان شوائی لی، جنہوں نے 2020 میں یہ دریافت کی قیادت کی تھی، نے اسے ’’انتہائی حیران کن‘‘ قرار دیا تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ اس کا تعلق ایک مظہر سے ہو سکتا ہے جسے “ارتھ ونڈ” یعنی زمین کی ہوائیں کہا جاتا ہے۔ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے تو سورج کی شعاعوں سے آنے والے ذرات تقریباً پانچ دن تک چاند تک نہیں پہنچ پاتے۔ اس دوران چاند زمین کے ماحول سے نکلنے والے ذرات جیسے نائٹروجن، ہائیڈروجن اور آکسیجن کی زد میں آتا ہے۔ یہ ذرات چاند کی مٹی میں جذب ہو کر وہاں وہ کیمیائی ردعمل پیدا کر دیتے ہیں جس سے زنگ بنتا ہے۔ اب مکاؤ یونیورسٹی کی ٹیم نے لیبارٹری میں یہ مظہر دوبارہ بنا کر ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے آئرن سے بھرپور پتھروں پر ہائیڈروجن اور آکسیجن کے ذرات برسائے، جو چاند پر بھی پائے جاتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان پتھروں پر ہیماٹائٹ یعنی زنگ بن گیا۔ یہ تحقیق مشہور سائنسی جریدے Geophysical Research Letters میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں سائنسدانوں نے لکھا کہ ان تجربات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ’’زمین کی ہواؤں‘‘ کی وجہ سے چاند پر زنگ بنتا ہے، اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ زمین اور چاند کے درمیان بہت طویل عرصے سے مادے کا تبادلہ جاری ہے۔ یہ دریافت اس خیال کو مضبوط کرتی ہے کہ زمین اور چاند صرف ایک دوسرے کے قریب موجود نہیں بلکہ ایک نہ ختم ہونے والے تعلق میں جڑے ہوئے ہیں، جہاں زمین کا اثر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چاند کی سطح پر اپنی نشانیاں چھوڑ رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گول مٹول اور پیارے بچوں کو دیکھ کر اُن کو بھینچنے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

’تمھیں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:‘ جب بی بی سی کو ہیک کروانے کے لیے رپورٹر کو بھاری رشوت کی پیشکش ہوئی

جوتوں کی بدبو کا وہ ’حل‘ جس پر عالمی انعام ملا

کیا وائر لیس ہیڈفونز کا استعمال آپ کے کانوں کے لیے محفوظ ہے؟

سلطان سلیم اوّل: عثمانی شہزادہ جس نے تخت پر بیٹھتے ہی اپنے نو بھائیوں، سات بھتیجوں اور چار بیٹوں کو قتل کروایا

ایک نایاب بیماری جس میں ہر قسم کا ڈر ختم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ہوائی جہاز سے کودنے میں بھی خوف نہیں آتا

ایک نایاب بیماری جس میں ہر قسم کا ڈر ختم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ہوائی جہاز سے کودنے میں خوف نہیں آتا

پب جی گیم کا جنون: لاہور میں ماں اور بھائی بہنوں کا قاتل کم عمر لڑکا جسے فرانزک شواہد کے بعد 100 سال کی سزا ہوئی

ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری، بڑے ہدف کا تعاقب اور سوپر اوور میں فیصلہ: ’ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی جنھوں نے سری لنکا اور انڈیا کا میچ نہیں دیکھا‘

دبئی کے پُرتعیش علاقوں میں جنسی استحصال: خواتین کی تذلیل اور عجیب مطالبات کرنے والے سیکس رِنگ کا سرغنہ پولیس حراست میں

زمین کی وجہ سے چاند پر زنگ کیوں لگنے لگا؟ تحقیق کے دلچسپ حقائق

شدت پسندوں کا نیا ہتھیار: سستے چینی کواڈ کاپٹر اور کمرشل ڈرون خیبرپختونخوا میں خوف کی علامت کیسے بنے؟

جب بغداد کے بُرج پر ’خلیفہ کا سر‘ لٹکایا گیا: ہارون الرشید کے بیٹوں کی خانہ جنگی جس سے عباسی سلطنت کے زوال کی ابتدا ہوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی