گول مٹول اور پیارے بچوں کو دیکھ کر اُن کو بھینچنے کا دل کیوں چاہتا ہے؟


Getty Imagesچھوٹے بچوں کو دیکھ کر پیار سے بھینچنا کیوٹ ایگریشن یا پیار میں جارحانہ انداز کہلاتا ہےجب بھی میرا بیٹا ہمارے بلّی کے بچے کو دیکھتا ہے اس کے چہرے پر چمک آ جاتی ہے اور وہ اُس بیچارے کو زور سے گلے لگا لیتا ہے۔ ہم اسے کہتے ہیں کہ بلّی کے بچے کے ساتھ آرام سے پیش آؤ لیکن وہ اس نرم و ملائم جانور کو دیکھتے ہی اسے بھینچنا چاہتا ہے۔یہ کوئی شرارت نہیں اور نہ ہی وہ اس بلّی کے بچے کو تکلیف پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ بس جذبات کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔میرے بیٹے کی عمر 14 برس ہے اور اس کو بھی پیاری چیزوں کو انتہائی زور سے بھینچنے کی عادت ہے جیسی دیگر عمر کے لوگوں میں ہوتی ہے۔ میرے کچھ ساتھی ہیں جن کی عمر 30 یا 40 برس سے بھی زیادہ ہے اور وہ اس عادت کا برملا اعتراف کرتے ہیں۔ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ’جب بھی میں کسی گُلابی رنگت کے بچے یا موٹے گالوں والے بچے کا دیکھتا ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں انھیں کھا جاؤں۔‘ابھی حال ہی میں باپ بننے والے میرے ایک اور ساتھی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو پکڑ کر اسے ’سختی سے دبانا‘ اور اس کے ’موٹے موٹے پاؤں چبانا‘ چاہتے ہیں۔ماہرین نفسیات اسے ’پیاری سی جارحیت‘ یا کیوٹ ایگریشن کہتے ہیں اور یہ اس امر کی ایک دلچسپ جھلک ہے کہ ہمارا دماغ پیار کی انتہاؤں سے کس طرح نمٹتا ہے۔پیار کا جارحانہ انداز کیا ہے Getty Imagesآسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کی ماہرِ نفسیات لیزا اے ولیمز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’کيوٹ ایگریشن (یعنی پیاری چیز کو دیکھ کر اسے بھینچنے کا دل چاہنا) مثبت جذبات کے بوجھ کو سنبھالنے کا ایک دماغی ردعمل ہے جو کسی پیاری چیز کو دیکھنے کے بعد ہمارے اندر پیدا ہوتا ہے۔‘یاد رہے کہ یہ احساس اور جذبات کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں ہوتے۔اصل میں اس کیفیت میں ہمارا دماغ خوشی اور پیار کے بہت زیادہ اور تیز جذبات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ہم پر پیار کی جارحیت عموماً اُس وقت طاری ہوتی ہے جب ہم بچوں، بلی کے بچوں یا معصوم آنکھوں والے کتے کے بچوں کو دیکھتے ہیں۔ولیمز کے مطابق، ایسا لگتا ہے جیسے ہم انھیں زور سے دبانا یا چٹکی کاٹنا چاہتے ہیں، لیکن حقیقت میں اس کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ پیار کا اظہار ہوتا ہے۔ہم پیار آنے پر بھینچنا کیوں چاہتے ہیںGetty Imagesخوشی اور پیار کے شدید جذبات سے زہن کیسےنمٹتا ہےکسی بہت زیادہ پیاری چیز کو دیکھ کر اسے پیار سے بھینچنا ایک عجیب مگر عام کیفیت ہے۔ ماہرینِ نفسیات اسے ڈائمارفَس ایموشنل ایکسپریشن کہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ کبھی کبھار ہمارے اندر کا احساس اور ہمارے چہرے یا عمل کا اظہار ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔یہ ردعمل بظاہر عجیب لگتا ہے لیکن بالکل نارمل ہے۔ امریکا کی ییل یونیورسٹی کے محققین کہتے ہیں کہ یہ کیفیت ہر عمر اور ہر ثقافت کے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔پیاری چیزوں کو دیکھ کر دماغ میں ہونے والا احساس Getty Imagesکتوں یا بلی کے بچوں کو دیکھ کر اکثر ان کو لپٹانے اور بھینچنےکا دل کرتا ہے جو کیوٹ ایگریشن کہلاتی ہےجب بھی ہم کسی بہت ہی پیاری چیز کو دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ ڈوپامائن نام کا ایک ہارمون خارج کرتا ہے۔ یہ ’خوشی دینے والا‘ ہارمون ہے، جو مزیدار کھانا کھانے، محبت محسوس کرنے یا کوئی کامیابی حاصل کرنے پر بھی خارج ہوتا ہے۔ کبھی کبھی جذبات کی یہ شدت معمول سے زیادہ ہو جاتی ہے اور ایسے میں دماغ کا ایک حصہ ’ایمیگڈالا‘ جذبات کو روکنے کے لیے فوراً حرکت میں آتا ہے۔ یوں یہ ہمیں ان جذبات کے مطابق کوئی سخت یا عجیب عمل کرنے سے روک دیتا ہے۔سری لنکا کی ایک یونیورسٹی کی سینیئر لیکچرر ڈاکٹر کانتی ہیٹی گوڈا کہتی ہیں کہ ’جب دماغ کا کچھ حاصل کر لینے کے احساس والا نظام متحرک ہوتا ہے تو ہمیں لگتا ہے جیسے ہم کسی چیز کو دبانا، چٹکی کاٹنا، کاٹنا یا بھینچنا چاہتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی دماغ کا وہ حصہ بھی متحرک ہو جاتا ہے جو جذبات کو قابو کرتا ہے اسی لیے ہم حقیقت میں ایسا نہیں کرتے۔‘یہی کھنچاؤ اور روک تھام کا عمل اس کیفیت کو پیدا کرتا ہے جسے ہم کیوٹ ایگریشن کہتے ہیں۔کیا یہ جذبات نقصان دہ ہیںGetty Imagesماہرین کے مطابق پیار میں جارحانہ انداز دراصل جذبات کے اظہار اور بہت زیادہ مثبت احساسات کو محفوظ طریقے سے قابو میں رکھنے کا ایک صحت مند طریقہ ہے۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ دماغ ایک ہی وقت میں مختلف اور متضاد جذبات کو کیسے سنبھالتا ہے۔ ماہرِ نفسیات اسے جذبات پر قابو پانے کا ایسا طریقہ سمجھتے ہیں جو ہمیں بہت زیادہ خوشی یا پیار کے جذبات کو ایک محفوظ اور سماجی طور پر قابلِ قبول انداز میں پراسیس کرنے میں مدد دیتا ہے۔البتہ مسئلہ اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب لوگ اپنے جذباتی ردعمل کو قابو میں رکھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کپِلا راناسنگھے کہتے ہیں کہ ’چاہے وہ جذبات پیاری چیز دیکھ کر پیدا ہوں، غصے کی وجہ سے ہوں یا خواہش کی وجہ سے اگر ہم انھیں فوراً پورا کرنے کی کوشش کریں تو یہ غلط یا سماجی طور پر ناقابلِ قبول رویے کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔‘ماہرین کے مطابق ’کسی بھی مضبوط خواہش کا فوراً جواب دینا خطرناک ہے۔ ہمیں اسے قابو کرنا سیکھنا چاہیے۔‘کیا کیوٹ ایگریشن کا تجربہ ہر کسی کو ہوتا ہےماہر نفسیات کے مطابق جہاں آبادی کے 50 سے 60 فیصد حصے کو کیوٹ ایگریشن یا جارحیت پر مبنی پیار کے جذبات کا تجربہ ہوتا ہے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان جذبات کا کبھی سامنا نہیں کرتے۔ تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ان کے اندر کچھ غلط ہے۔ ماہر نفسیات تاحال یہ جاننےمیں کامیاب نہیں ہو سکے کہ جن لوگوں کو پیاری چیزیں دیکھ کر ان کو لپٹانے یا بھینچنے کا دل نہیں چاہتا تو کیا ان کے پاس پیاری چیزوں کو دیکھ کر احساسات کے اظہار کے مختلف طریقے موجود ہیں۔چین کے ’کیوٹ‘ سفیر جو کبھی سفارتکاری تو کبھی ناراضی ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیںملکہ الزبتھ کے کورگی کتوں نے اپنی مالکن کا دل کیسے جیتا؟پالتو جانوروں سے قربت بچوں کے لیے کیسے مفید ہوتی ہے؟ماہواری سے پہلے خواتین میں میٹھا کھانے کی خواہش کیوں بڑھ جاتی ہے؟ہمارے ذہن میں اکثر کچھ آوازیں کیوں گونجتی ہیں اور ان کا مطلب کیا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’دولت کی دیوی‘: چینی خاتون نے فراڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی کیسے حاصل کی اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟

گول مٹول اور پیارے بچوں کو دیکھ کر اُن کو بھینچنے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

’تمھیں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:‘ جب بی بی سی کو ہیک کروانے کے لیے رپورٹر کو بھاری رشوت کی پیشکش ہوئی

جوتوں کی بدبو کا وہ ’حل‘ جس پر عالمی انعام ملا

کیا وائر لیس ہیڈفونز کا استعمال آپ کے کانوں کے لیے محفوظ ہے؟

سلطان سلیم اوّل: عثمانی شہزادہ جس نے تخت پر بیٹھتے ہی اپنے نو بھائیوں، سات بھتیجوں اور چار بیٹوں کو قتل کروایا

ایک نایاب بیماری جس میں ہر قسم کا ڈر ختم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ہوائی جہاز سے کودنے میں بھی خوف نہیں آتا

ایک نایاب بیماری جس میں ہر قسم کا ڈر ختم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ہوائی جہاز سے کودنے میں خوف نہیں آتا

پب جی گیم کا جنون: لاہور میں ماں اور بھائی بہنوں کا قاتل کم عمر لڑکا جسے فرانزک شواہد کے بعد 100 سال کی سزا ہوئی

ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری، بڑے ہدف کا تعاقب اور سوپر اوور میں فیصلہ: ’ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی جنھوں نے سری لنکا اور انڈیا کا میچ نہیں دیکھا‘

دبئی کے پُرتعیش علاقوں میں جنسی استحصال: خواتین کی تذلیل اور عجیب مطالبات کرنے والے سیکس رِنگ کا سرغنہ پولیس حراست میں

زمین کی وجہ سے چاند پر زنگ کیوں لگنے لگا؟ تحقیق کے دلچسپ حقائق

شدت پسندوں کا نیا ہتھیار: سستے چینی کواڈ کاپٹر اور کمرشل ڈرون خیبرپختونخوا میں خوف کی علامت کیسے بنے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی