کراچی کی سڑکوں پر پہلی ای وی ٹیکسی، کب لانچ ہوگی حکومت نے بتادیا


حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس اور ای وی ٹیکسی سروس متعارف کروانے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ دسمبر 2025 تک عوام کو جدید اور ماحول دوست ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلان سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اجلاس کے بعد کیا۔ اجلاس میں صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار حکومت سندھ اپنی ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور ای وی ٹیکسی سروس بھی جلد عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ٹیکسیوں کی سہولت بھی دی جائے گی۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ نے پہلے بھی خواتین کے لیے ماحول دوست ای وی بسیں، پنک بس سروس اور پنک اسکوٹی پروگرام متعارف کروائی ہے اور اب خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی کے ساتھ ملک کی پہلی ای وی ٹیکسی بھی شروع کی جا رہی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کم کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی جلد شامل ہوں گی جبکہ ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور انفرااسٹرکچر کی تیاری پر کام جاری ہے تاکہ یہ منصوبہ پائیدار اور کامیاب ثابت ہو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا بڑا ایکشن، مشہور ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمات درج

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل غزہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی ابتدا سے ہمارے ساتھ ہیں، انھوں نے 100 فیصد اس کی حمایت کی: صدر ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور آئندہ قطر کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے: قطر

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

سیاسی اشارے اور متنازع فیصلے: پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ تعلقات میں بہتری کے بجائے ’جنگ کا تسلسل‘ کیسے بنے؟

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات جاری، غزہ سے متعلق واشنگٹن کے 21 نکاتی امن منصوبے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

اسرائیل اور حماس، امن منصوبے سے کچھ ناخوش ہو سکتے ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

سیالکوٹ میں احمدی برادری پر حملہ: ’لاؤڈ سپیکر پر اعلان ہوا کہ علاقہ چھوڑ دیں ورنہ گھر جلا دیں گے‘

’شمع جونیجو نے پاکستانی وفد کا آفیشل بیج مستقل مشن کی درخواست پر وصول کیا‘

’تمھیں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:‘ جب بی بی سی کو ہیک کروانے کے لیے رپورٹر کو بھاری رشوت کی پیشکش ہوئی

’شمع جنیجو نے پاکستانی وفد کا آفیشل بیج مستقل مشن کی درخواست پر وصول کیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی