آزاد کشمیر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ سوال و جواب کے چند حصوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں نوجوانوں کی جانب سے بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ خطاب کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک باقاعدہ سیاسی نظام موجود ہے جو بہتر انداز میں کام کر رہا ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت تمام اشاریے پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ بہتر ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے مگر انتشار اور توڑ پھوڑ سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی کہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو عوام کو سہولتیں فراہم کرنا اور سرکاری ملازمین کو مراعات و تنخواہیں دینا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی 30 فیصد سے زائد آبادی سرکاری ملازمتوں پر انحصار کرتی ہے، اس لیے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، جبکہ آج پاکستان کی فوج میں بڑی تعداد میں کشمیری آفیسرز اور جوان خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے خطاب کے اختتام پر واضح پیغام دیا کہ کشمیر کا مستقبل پاکستان سے جڑا ہوا ہے اور “کشمیر بنے گا پاکستان” ہی کشمیری عوام کا خواب اور منزل ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا بڑا ایکشن، مشہور ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمات درج

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل غزہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی ابتدا سے ہمارے ساتھ ہیں، انھوں نے 100 فیصد اس کی حمایت کی: صدر ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور آئندہ قطر کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے: قطر

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

سیاسی اشارے اور متنازع فیصلے: پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ تعلقات میں بہتری کے بجائے ’جنگ کا تسلسل‘ کیسے بنے؟

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات جاری، غزہ سے متعلق واشنگٹن کے 21 نکاتی امن منصوبے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

اسرائیل اور حماس، امن منصوبے سے کچھ ناخوش ہو سکتے ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

سیالکوٹ میں احمدی برادری پر حملہ: ’لاؤڈ سپیکر پر اعلان ہوا کہ علاقہ چھوڑ دیں ورنہ گھر جلا دیں گے‘

’شمع جونیجو نے پاکستانی وفد کا آفیشل بیج مستقل مشن کی درخواست پر وصول کیا‘

’تمھیں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:‘ جب بی بی سی کو ہیک کروانے کے لیے رپورٹر کو بھاری رشوت کی پیشکش ہوئی

’شمع جنیجو نے پاکستانی وفد کا آفیشل بیج مستقل مشن کی درخواست پر وصول کیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی