آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس بند، 20 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن


آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جہاں رات 12 بجے کے بعد ریاست کے تمام انٹری پوائنٹس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں آزاد کشمیر آمد و رفت پر سخت پابندیاں عائد ہوگئی ہیں۔ مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن امتیاز اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ راشن اور بنیادی ضروریات کا سامان اکٹھا کرلیں کیونکہ انٹری پوائنٹس طویل عرصے کے لیے بند رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، آزاد کشمیر کے 20 بڑے شہروں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کردیا ہے جس میں درج ذیل نکات شامل ہیں۔ • حکمران اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ۔ • مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف اقدامات۔ • سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل۔ • آزاد کشمیر کو معاشی و سیاسی خودمختاری کی فراہمی۔ • عدالتی و انتظامی اصلاحات اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں۔ • نوجوانوں کو روزگار کے مواقع اور تعلیمی مسائل کا فوری حل۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور تحریک کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹری پوائنٹس کی بندش اور شہروں کے مکمل لاک ڈاؤن کے باعث نہ صرف تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی بلکہ روزمرہ زندگی بھی مشکل ہوجائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا بڑا ایکشن، مشہور ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمات درج

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ کی بنیاد پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل غزہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی ابتدا سے ہمارے ساتھ ہیں، انھوں نے 100 فیصد اس کی حمایت کی: صدر ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور آئندہ قطر کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے: قطر

ٹرمپ کی سربراہی میں قیامِ امن بورڈ کی تشکیل، حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری اور اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

سیاسی اشارے اور متنازع فیصلے: پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ تعلقات میں بہتری کے بجائے ’جنگ کا تسلسل‘ کیسے بنے؟

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات جاری، غزہ سے متعلق واشنگٹن کے 21 نکاتی امن منصوبے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

اسرائیل اور حماس، امن منصوبے سے کچھ ناخوش ہو سکتے ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

سیالکوٹ میں احمدی برادری پر حملہ: ’لاؤڈ سپیکر پر اعلان ہوا کہ علاقہ چھوڑ دیں ورنہ گھر جلا دیں گے‘

’شمع جونیجو نے پاکستانی وفد کا آفیشل بیج مستقل مشن کی درخواست پر وصول کیا‘

’تمھیں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:‘ جب بی بی سی کو ہیک کروانے کے لیے رپورٹر کو بھاری رشوت کی پیشکش ہوئی

’شمع جنیجو نے پاکستانی وفد کا آفیشل بیج مستقل مشن کی درخواست پر وصول کیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی