بلوچستان ہائی کورٹ کا لک پاس ٹنل پر ایف سی چیک پوسٹ ہٹانے کا حکم


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے لک پاس ٹنل پر عوام کی آزادانہ آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 30 اکتوبر 2025 تک ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ ہٹا دی جائے۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لک پاس ٹنل صوبے کے عوام کی سہولت اور ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے، اس پر کسی قسم کی رکاوٹ یا غیر ضروری پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سماعت کے دوران ایف سی کے نمائندہ میجر شعیب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر چیک پوسٹ منتقل کر دی جائے گی اور عوام کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی۔ عدالت عالیہ کے اس حکم کا مقصد عوامی مشکلات کا خاتمہ اور ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی کا مجوزہ منصوبہ: کیا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟

الیکٹریشن کا بیٹا جس نے انڈیا کو ایشیا کپ جتوایا: ’میں چاہتا تھا تِلک ورما ڈاکٹر بنے، مگر وہ کرکٹر بن کر دُنیا میں پہچان بنانا چاہتا تھا‘

’خواجہ آصف کو بخش دیں‘

انڈونیشیا کی فلسطین میں 20 ہزار امن فوج تعینات کرنے کی پیشکش، پاکستانی قیادت بھی اس متعلق کوئی فیصلے کرے گی: اسحاق ڈار

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس ہلاک، چار حملہ آور بھی مار دیے گئے

کترینہ کیف کا 42 سال کی عمر میں ماں بننے کا فیصلہ: 40 برس کی عُمر کے بعد ماں بننے سے متعلق کچھ اہم سوالوں کے جواب

اقراء کنول سمیت کئی مشہور ٹک ٹاکرز کے ستارے گردش میں۔۔ گرفتاری کا حکم ! سائبر کرائم کے سنگین انکشافات

’دولت کی دیوی‘: چینی خاتون نے فراڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی کیسے حاصل کی اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟

گول مٹول اور پیارے بچوں کو دیکھ کر اُن کو بھینچنے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

معافی کا مطالبہ، اراکین سینیٹ سے واک آؤٹ کرگئے ۔۔مریم نواز کے بیان پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں دھواں دار بارش

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

سینیٹ کمیٹی کی بی آئی ایس پی اور بیت المال کی استعداد بڑھانے کی سفارش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی