ایس ایس جی سی کی کارروائیاں.. ملیر میں ہزاروں گھروں کو فراہم کی جانے والی غیرقانونی گیس کنکشنز منقطع


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی سکیورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے گیس چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مؤثر اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ حالیہ کارروائی میں ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کام کرنے والی مافیا کے خلاف دو ہفتوں پر محیط آپریشن کیا گیا۔ عبداللہ گوٹھ کے قریب 16 انچ کی مین ڈسٹری بیوشن لائن سے براہِ راست غیرقانونی کنکشن پایا گیا، جس کے ذریعے تقریباً 2,600 گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان غیر قانونی کنکشن دینے کے عوض 20 ہزار روپے پیشگی جبکہ 1,500 روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔ ایس ایس جی سی کی ٹیموں نے ہجوم کے دباؤ کے باوجود موقع پر تمام کنکشنز منقطع کر دیے۔ ملزمان اللہ وڑایہ عباسی ولد اللہ وسیع، واجد بلوچ، خان محمد بولیدی، خیر محمد کالےری، انور سیال اور شاہ محمد کے خلاف رہائشیوں کو غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی سلسلے میں یار محمد گوٹھ، ملیر میں ایک اور کارروائی کی گئی، جہاں 20 انچ کی مین ڈسٹری بیوشن لائن پر غیر قانونی زیرِ زمین کنکشن کے ذریعے تقریباً 400 گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی۔ اس منصوبے میں ملزمان 12 ہزار روپے پیشگی اور 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔ مزید برآں، دو بھاری گیس جنریٹر بھی براہِ راست لائن سے بجلی پیداوار کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے، جنہیں موقع پر قبضے میں لے لیا گیا۔ تمام غیرقانونی پائپ اور کلمپ بھی ہٹا دیے گئے۔ رہائشیوں کو غیر قانونی کنکشن فراہم کرنے پر علی چندیو اور بادشاہ خان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق گیس چوری ایک سنگین جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی کا مجوزہ منصوبہ: کیا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟

الیکٹریشن کا بیٹا جس نے انڈیا کو ایشیا کپ جتوایا: ’میں چاہتا تھا تِلک ورما ڈاکٹر بنے، مگر وہ کرکٹر بن کر دُنیا میں پہچان بنانا چاہتا تھا‘

’خواجہ آصف کو بخش دیں‘

انڈونیشیا کی فلسطین میں 20 ہزار امن فوج تعینات کرنے کی پیشکش، پاکستانی قیادت بھی اس متعلق کوئی فیصلے کرے گی: اسحاق ڈار

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس ہلاک، چار حملہ آور بھی مار دیے گئے

کترینہ کیف کا 42 سال کی عمر میں ماں بننے کا فیصلہ: 40 برس کی عُمر کے بعد ماں بننے سے متعلق کچھ اہم سوالوں کے جواب

اقراء کنول سمیت کئی مشہور ٹک ٹاکرز کے ستارے گردش میں۔۔ گرفتاری کا حکم ! سائبر کرائم کے سنگین انکشافات

’دولت کی دیوی‘: چینی خاتون نے فراڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی کیسے حاصل کی اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟

گول مٹول اور پیارے بچوں کو دیکھ کر اُن کو بھینچنے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی پارو جو اپنی کاروباری سمجھ بوجھ پر افریقی ممالک میں تجارت کے ’بے تاج بادشاہ‘ بنے

معافی کا مطالبہ، اراکین سینیٹ سے واک آؤٹ کرگئے ۔۔مریم نواز کے بیان پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اور مبہم اصطلاحات میں فلسطینی ریاست کا ذکر: ایک اہم قدم جسے چند بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے

گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں دھواں دار بارش

حماس کی حق حکمرانی سے دستبرداری، اسرائیلی فوج کی مشروط واپسی اور قیامِ امن بورڈ: غزہ کے لیے نئے 20 نکاتی امن منصوبے میں کیا کہا گیا ہے؟

سینیٹ کمیٹی کی بی آئی ایس پی اور بیت المال کی استعداد بڑھانے کی سفارش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی