پاکستان خلا میں نیا سنگِ میل عبور کرنےکو تیار! "HS-1" سے کیا کیا ممکن ہو جائے گا؟


پاکستان کی تاریخ میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور ہونے والا ہے سپارکو کل 19 اکتوبر کو ملک کا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں روانہ کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ چین سے لانچ کیا جائے گا جبکہ پاکستانی سائنس دان اور انجینئرز لانچ کے موقع پر موجود ہوں گے۔ سپارکو کے مطابق تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام تکنیکی مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ "HS-1" سیٹلائٹ کا مقصد سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں، ارضیاتی خطرات، انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائپرسپیکٹرل امیجنگ کی مدد سے زمین کی سطح کے بارے میں انتہائی باریک تفصیلات حاصل کی جا سکیں گی جو زرعی، ماحولیاتی اور سائنسی تحقیق میں انقلاب برپا کرے گی۔ یہ مشن پاکستان کی قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ اس سے قبل EO-1 (جنوری 2025) اور KS-1 (جولائی 2025) کو کامیابی سے مدار میں بھیجا گیا تھا جو اب بھی مکمل طور پر فعال ہیں۔ ماہرین کے مطابق "HS-1" کی لانچ کے ساتھ پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ اسپیس ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

خواتین اور شراب کا شوق، کامیابی کی خواہش اور پاکستان سے آنے والا مہاجر: گاندھی کے قتل میں ملوث لوگ کون تھے؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

ابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن

پاکستان خلا میں نیا سنگِ میل عبور کرنےکو تیار! 'HS-1' سے کیا کیا ممکن ہو جائے گا؟

نایاب معدنیات: کیا چین کے ہاتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی دُکھتی رگ لگ چکی ہے؟

سینیئر پولیس افسر کی مبینہ خودکشی کے بعد اے ایس آئی کا ویڈیو پیغام، الزامات اور گولی مار کر اپنی جان لینے کا معمہ

کیا ہیلمٹ پہننے سے بال گِرتے ہیں؟

زیرِ سمندر کیبل کی مرمت مکمل، انٹرنیٹ رفتار بحال

باتھ روم میں پرورش پانے والے ہزاروں جراثیم جو شاور کھولتے ہی آپ کے چہرے پر آ گرتے ہیں

انڈین پولیس افسر کا خود کو مبینہ طور پر گولی مارنے کا معاملہ: ’مظلوم برادریوں کے افسران کو شاندار ریکارڈ کے باوجود انصاف نہیں دیا جاتا‘

vivoV60 Lite پاکستان میں متعارف کروادیا— سفر کے ہر لمحے کو بنائے یادگار

انڈیا میں مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصویر جس کے بعد دلت نوجوان کو ’برہمنوں کی پوجا‘ پر مجبور کیا گیا

او ٹی پی: آپ کے فون پر موصول ہونے والا کوڈ کیسے ہیک ہوتا ہے اور کیا اسے روکنا ممکن ہے؟

ان لوگوں کی کہانی جو ’بریک اپ‘ اور رومانوی تعلقات کے لیے مصنوعی ذہانت کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں

14 سالہ لڑکی کی پلاسٹک سرجری کے بعد موت اور والدین کی گرفتاری جس پر میکسیکو میں نئے خدشات جنم لے رہے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی