پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی پنک تھیم کے ساتھ منایا جائے گا


پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے پنک ربن پاکستان کے ساتھ اشتراک کا اعلان کر دیا ہے۔ آگاہی مہم کے تحت راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کو خصوصی طور پر پنک تھیم دیا جائے گا تاکہ عوام میں اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی گلابی تھیم والی کٹس پہنے گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن لگائیں گے۔ اس کے علاوہ گراؤنڈ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی جو چھاتی کے سرطان کے خلاف یکجہتی کی علامت ہوں گی۔ نشریات کے دوران کمنٹیٹرز بھی آگاہی پیغامات شیئر کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس مرض سے متعلق ضروری معلومات پہنچائی جا سکیں۔ آگاہی مہم کے سلسلے میں پنک ربن اسپتال لاہور 28 اکتوبر کو خواتین کے لیے مفت اسکریننگ اور طبی معائنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا تاکہ خطرے سے دوچار خواتین کو بروقت تشخیص کا موقع مل سکے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے عوامی شعور اجاگر کرنا ہمیشہ سے ہماری ترجیح رہا ہے۔ معاشرتی فلاح کے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو سینیئر انتظامی عہدہ دینے کا اعلان

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

ورلڈ کپ ہاکی سے اچانک دستبرداری… اصل وجہ کیا ہے؟

پی سی بی نے شان مسعود کو نیا عہدہ دے دیا ، نئی منزل کیا ہے؟

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹینٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کیا تنازع چل رہا ہے؟

اسرائیلی فٹبال میچوں میں نسل پرستانہ نعرے لگانے کے واقعات میں اضافہ

جنوبی افریقی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، ڈیوڈ ملر بھی انجری کا شکار

علی ترین کی ’معافی‘ اور قانونی نوٹس کے ٹکڑے: ملتان سلطانز اور پی ایس ایل انتظامیہ کے تنازعے میں شدت

پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی پنک تھیم کے ساتھ منایا جائے گا

پی سی بی اور علی ترین کے مابین نااتفاقی کی وجوہات سامنے آگئیں

علی ترین نے نوٹس پھاڑ کر پی سی بی سے اعلان جنگ کردیا

اسرائیلی فٹبال میچوں میں شائقین کے نسل پرستانہ نعرے لگانے کے واقعات میں اضافہ

گیند سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹا، پولیس فرسٹ کلاس کرکٹر کو ہتھکڑی لگا کر تھانے لے گئی

جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی