پاکستانی انٹیلی جنس کی بڑی کامیابی، بھارت کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ وفاقی وزرا عطا محمد تارڑ اور طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور دہشت گرد کارروائی ناکام بنادی۔ پریس کانفرنس میں دونوں وزرا نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے مچھیرے اعجاز ملاح کی گرفتاری اور اس کا اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن مہم کا آغاز کیا۔ اسی سلسلے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستانی مچھیرے اعجاز ملاح کو گرفتار کر کے اسے پیسوں کے لالچ میں جاسوسی کے لیے تیار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں اور دیگر حساس اشیاء خریدنے کا ٹاسک دیا۔ تاہم پاکستانی اداروں نے بروقت نگرانی کرتے ہوئے اسے سرحد پار جانے سے قبل ہی گرفتار کرلیا۔ اعجاز ملاح کے اعترافی بیان میں کہا گیا کہ اسے بھارتی خفیہ اہلکاروں نے ہدایت دی تھی کہ پاکستان سے مخصوص اشیا خرید کر واپس بھارت لائے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ملاح کے قبضے سے سم کارڈ، پاکستانی کرنسی، ماچس اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن تھا جو مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹ اور افواہوں پر مبنی مہم چلا رہا ہے مگر پاکستان کے ادارے چوکنا اور ہر سازش ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کر رہا ہے جس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے ادارے ہر بھارتی چال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی ناقابلِ تسخیر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کیا واقعی پاکستان میں نقد لین دین کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے؟

’مکمل تباہی اور ملبے کا ڈھیر‘: جنگ کے دو سال بعد بی بی سی نے غزہ میں کیا دیکھا؟

چہرے کے وہ مخصوص تاثرات جن سے آپ کسی کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں

بھکاری نے 3 لڑکیوں پر جان لیوا حملہ کیوں کیا؟ دو بہنیں شدید زخمی

کن پاکستانیوں کی دوہری شہریت کی منسوخی زیرِ غور ہے؟

افغان طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈلاک نہیں، جان بوجھ کر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ

خیبر پختونخوا ہاؤس پر وفاقی پولیس کا چھاپہ ناکام، ملزمان ہاتھ نہ لگ سکے

لاہور کی پرندہ مارکیٹ ’راتوں رات‘ مسمار: ’جانوروں کے ملبے تلے دبنے کا دعویٰ درست نہیں‘

ایلون مسک کو ’10 کھرب ڈالر‘ تنخواہ کے لیے کون سی کڑی شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کر دیے

ایلون مسک کو ’ایک کھرب ڈالر‘ تنخواہ کے لیے کون سی کڑی شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

سینیٹ ہاؤسنگ کمیٹی کا اجلاس: بے ضابطگیوں پر سخت اظہارِ برہمی

’میں رحم نہیں کر سکتا، ہمارا کام صرف قتل کرنا ہے‘: سوڈان کا بدنام زمانہ مسلح گروہ، ایک ’بے رحم‘ کمانڈر اور قتل عام پر جشن کی لرزہ خیز ویڈیوز

’اس اشاعت کو بمشکل ہی پاکستانی کہہ سکتے ہیں‘: روسی سفارتخانے نے پاکستانی اخبار ’دی فرنٹیئر پوسٹ‘ کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ؟

بہار الیکشن انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے اہم کیوں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی