خیبر پختونخوا کے حق میں نہیں کہ صوبے کا چیف ایگزیکٹو ٹکراؤ کی طرف جائے، ایمل ولی


عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا منصب بہت ہی سنجیدگی کا متقاضی ہے۔ ٹکراؤ کسی بھی صورت مسائل کا حل نہیں ہوسکتا اور پھر یہ تو پختونخوا جیسے بدقسمت صوبے کے بالکل حق میں نہیں کہ اس صوبے کا چیف ایگزیکٹو ٹکراؤ کی طرف جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ مقتدر حلقے بھی مینڈیٹ کا احترام کریں اور صوبے کے وزیراعلیٰ کا جو پروٹوکول ہے وہ سہیل آفریدی کا حق ہے جو اسے ملنا چاہیے، لیکن وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے شخص کی جانب سے بھی ذمہ داری کا احساس لازم ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے مساجد میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کتے باندھنے والے بیان کا مقصد مذہبی جذبات کو ہوا دینا اور بھڑکانا ہے۔ کوئی بھی ذی شعور شخص ایسی حرکت تو کرنا دور، اس طرح سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہ بیان مساجد کی بے حرمتی کے سوا کچھ نہیں۔ ایسے بیانات اداروں سے مزید ٹکراؤ کا باعث بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزيراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے بیچ فاصلے کم اور بداعتمادی ختم کریں نہ کہ اس میں مزید اضافہ کرے، اگر حالات اس طرح ہی رہے تو آخر ہمارے صوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی جنگ بھی لڑیں، لیکن وہ عدالت سے ہی ممکن ہوگی۔ آئینی جنگ لڑیں، لیکن ساتھ میں ٹکراؤ کی جگہ آئین اور قانون کا راستہ اپنائیں اور صوبے کے لیے بھی کچھ کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کیا واقعی پاکستان میں نقد لین دین کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے؟

’مکمل تباہی اور ملبے کا ڈھیر‘: جنگ کے دو سال بعد بی بی سی نے غزہ میں کیا دیکھا؟

چہرے کے وہ مخصوص تاثرات جن سے آپ کسی کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں

بھکاری نے 3 لڑکیوں پر جان لیوا حملہ کیوں کیا؟ دو بہنیں شدید زخمی

کن پاکستانیوں کی دوہری شہریت کی منسوخی زیرِ غور ہے؟

افغان طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈلاک نہیں، جان بوجھ کر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ

خیبر پختونخوا ہاؤس پر وفاقی پولیس کا چھاپہ ناکام، ملزمان ہاتھ نہ لگ سکے

لاہور کی پرندہ مارکیٹ ’راتوں رات‘ مسمار: ’جانوروں کے ملبے تلے دبنے کا دعویٰ درست نہیں‘

ایلون مسک کو ’10 کھرب ڈالر‘ تنخواہ کے لیے کون سی کڑی شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کر دیے

ایلون مسک کو ’ایک کھرب ڈالر‘ تنخواہ کے لیے کون سی کڑی شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

سینیٹ ہاؤسنگ کمیٹی کا اجلاس: بے ضابطگیوں پر سخت اظہارِ برہمی

’میں رحم نہیں کر سکتا، ہمارا کام صرف قتل کرنا ہے‘: سوڈان کا بدنام زمانہ مسلح گروہ، ایک ’بے رحم‘ کمانڈر اور قتل عام پر جشن کی لرزہ خیز ویڈیوز

’اس اشاعت کو بمشکل ہی پاکستانی کہہ سکتے ہیں‘: روسی سفارتخانے نے پاکستانی اخبار ’دی فرنٹیئر پوسٹ‘ کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ؟

بہار الیکشن انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے اہم کیوں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی