سردیوں میں پیاس نہ لگنے کی وجہ جو آپ کی صحت کو متاثر کر رہی ہے


Getty Imagesموسمِ گرما میں گرمی کی شدت کے باعث اکثر ہم گھر سے باہر بھی پانی ایک بوتل اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر اپنی پیاس بجھا سکیں۔لیکن سردیوں کا موسم آتے ہی ہماری یہ عادت ختم ہو جاتی ہے اور ہم پانی کی اس بوتل سے دور ہو جاتے ہیں۔ اس وقت ہم کسی گرم کمبل میں لپٹ کر چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں اور پانی کو یکسر فراموش کر جاتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی ہماری پیاس کہاں غائب ہو جاتی ہے؟ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں بھی جسم کو پانی کی ضرورت کم نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات مزید بڑھ جاتی ہے۔ لیکن پھر سردیوں میں ہمیں پیاس کم کیوں لگتی ہے؟کم پانی پینے سے آپ کو متعدد بیماریوں کا خدشہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ ان بیماریوں کے حوالے سے معلومات کے لیے بی بی سی نے کچھ ڈاکٹروں سے گفتگو کی ہے۔موسم گرما کی طرح سردی میں بھی جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہےدہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال سے منسلک ڈاکٹر پولن کمار گپتا کہتے ہیں کہ ’سردی کے موسم میں چونکہ ہمیں پسینہ نہیں آتا اس لیے ہمیں یہ غلط فہمی ہوجاتی ہے کہ ہمارے جسم کو پانی کی ضرورت نہیں ہے۔ خاص طور پر ہمارے بزرگ اور باہر کام کرنے والے افراد سُستی کے سبب کم پانی پیتے ہیں کہ زیادہ پینے کے سبب بیت الخلا زیادہ جانا پڑے گا۔‘Getty Imagesسردیوں میں جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بات سائنس سے بھی ثابت ہے:سردیوں میں گردے پیشاب کے ذریعے زیادہ پانی نکالتے ہیں۔دفاتر اور گھروں میں چلنے والے ہیٹرز یا ڈرائرز کے سبب جِلد اور سانس کے ذریعے جسم کا پانی نکلتا رہا ہے۔گرم کپڑے پہننے کے سبب آنے والا پسینہ شاید ہمیں نظر نہ آتا ہو لیکن وہ بھی جسم میں پانی کو کم کرتا ہے۔ اس کے سبب آپ کو ڈی ہائیڈریشن بھی ہو سکتی ہے۔سنہ 2019 میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق جسم کو پانی سے محروم رکھنے سے گردوں کی بیماری، پتھری یا پیشاب کا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔سردیوں میں پیاس کم کیوں لگتی ہے؟ماہرِ طب دویا پرکاش کہتی ہیں کہ ’جب سردی ہوتی ہے تو جسم اپنے اندر موجود رگوں کو سکڑ کر گرمی سمیٹتا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے خون کی روانی کی ساری توجہ صرف جسم کے مرکزی حصے میں رہتی ہے۔‘’اس کے نتیجے میں دماغ کو یہ سگنل ملتا ہے کہ جسم میں پانی کی کوئی کمی نہیں۔‘دویا کے مطابق: ’اس دوران پیاس 40 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ جسم کو ہمیشہ ڈھائی سے ساڑھے تین لیٹر پانی کی ضرورت رہتی ہے۔‘پانی کم پینے کے نقصاناتڈاکٹر پولن کمار گپتا کہتے ہیں کہ جسم کا 60 فیصد حصہ پانی سے بنا ہے اور اس کے خلیوں میں آکسیجن اور غذا خون کے ذریعے پہنچتی ہے۔وزن کم کرنے والے ٹیکے: ’انھیں چھوڑنے کے بعد وزن ڈائٹنگ کرنے والوں کے مقابلے میں چار گنا تیزی سے بڑھتا ہے‘کچھ لوگوں کو سفر کے دوران متلی اور قے کیوں آتی ہے اور اس کا حل کیا ہے؟خواتین میں بیضے محفوظ کروانے کا بڑھتا رجحان: ’جب میں نے والد کو اپنا فیصلہ بتایا تو وہ زور زور سے ہنسنے لگے‘کیا ای سی جی رپورٹ صحیح آنے کے باوجود امراض قلب سے کسی شخص کی موت ہو سکتی ہے؟ڈاکٹر پولن کمار گپتا کہتے ہیں کہ:جب جسم سے پانی کم ہوتا ہے تو خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور دِل کے لیے اسے پمپ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے باعث بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔پانی کی کمی کے سبب نظامِ ہاضمہ بھی سست روی کا شکار ہو سکتا ہے، جس کے سبب قبض یا بدہضمی کی شکایات ہو سکتی ہیں۔پانی کی کمی کے سبب تھکاوٹ، سر درد، بوجھل پن یا اضطراب کی علامات بھی جسم میں جنم لے سکتی ہیں، جس کی بنیادی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کے سبب کولیسٹرول کی سطح بھی بڑھ سکتی ہے۔کن لوگوں کی صحت کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے؟آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے منسلک ڈاکٹر انو اگروال کہتی ہیں کہ ’ہمارا جسم پانی کی کمی کی علامات تھکاوٹ، کمزوری یا اضطراب کی صورت میں ظاہر کرتا ہے۔‘Getty Imagesان کے مطابق پانی کی کمی کے سبب بزرگوں، ذیابطیس اور دل کے مریضوں سمیت خون کے عارضے میں مبتلا افراد کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ:خواتین میں 15 سے 40 برس کی عمر میں ہارمونل تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ ماہواری کے دوران ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس سے پیٹ میں درد یا گیس سے متعلق شکایات بڑھ سکتی ہیں۔پانی کی کمی کے سبب ایسٹروجن اور تھائرائڈ جیسے ہارمونز کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، جو موڈ کی خرابی یا بے وقت ماہواری کا سبب بن سکتی ہے۔سردیوں میں کتنا پانی پیا جائے؟ڈاکٹر انو اگروال مشورہ دیتے ہیں کہ سردیوں میں بھی 10 سے 12 گلاس پانی لازمی پینا چاہیے۔وہ کہتے ہیں:صبح نیند سے جاگنے کے دو سے تین گھنٹوں کے اندر دو سے چار گلاس پانی پینا چاہیے۔رات میں پیشاب کی حاجت سے بچنے کے لیے شام پانچ بجے تک جسم کو درکار پانی کا بڑا حصہ پی لیں۔دویا پرکاش کہتی ہیں کہ پانی کی جگہ چائے یا کافی نہ پیئیں۔ زیادہ گرم پانی پینے کے بجائے نیم گرم پانی پیئیں، جو آپ کہ جسم کے خلیوں میں جلدی جذب ہو سکتا ہے۔سیکس کی بڑھتی خواہش اور موڈ میں اُتار چڑھاؤ: جنوری کے سرد دن اور طویل راتیں ہمارے مزاج کو کیسے متاثر کرتی ہیں؟جینز یا قوتِ ارادی کا کھیل: وزن کم کرنے کے پیچھے سائنس کیا ہے؟سردیوں میں دل کے دورے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟روتی ہوئی ماں اور گتے کے ڈبے میں بچی کی لاش: دل دہلا دینے والی اس وائرل تصویر کے پیچھے کیا کہانی ہے؟تمنا بھاٹیہ کا اپنے تُھوک سے کِیل مہاسے دور کرنے کا دعویٰ: کیا لعاب دہن سے ایکنی کا علاج ممکن ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گوہر جان: کروڑ پتی طوائف جنھیں خود سے آدھی عمر کے نوجوان سے محبت میں دھوکہ ملا اور دولت بھی گئی

پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد کی ’پرسنل بیگیج‘ سکیم کا خاتمہ: کیا اب چھوٹی جاپانی گاڑیاں آنا بند ہو جائیں گی؟

سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان جو قتل ہونے کے خوف سے اپنی جیب میں ہمیشہ پستول رکھتے تھے

شعبان 1447 ہجری کا چاند 19 جنوری کو پیدا ہونے کی توقع

انقلاب ایران اور دو ہنگامہ خیز ہفتوں کی کہانی: آیت اللہ خمینی کے امریکہ سے خفیہ روابط اور ’وعدوں‘ کی روداد

سردیوں میں مچھلی اور مرغی کا گوشت ایک ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

’کیا تم مر چکے ہو؟‘ وہ ایپ جو اکیلے رہنے والے افراد کی جان بھی بچا سکتی ہے

نوجوانوں میں گردے کی پتھری کے کیسز میں اضافہ، ماہرین نے وجوہات بتا دیں

ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کا ہدف: حکومت پاکستان اور ٹرمپ خاندان سے منسلک کرپٹو کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

رحیم یار خان میں پانچ سالہ بچے کے سینے سے ’بغیر سر والا بچہ‘ نکالنے کی انوکھی سرجری

’تاریخ کا بدلہ‘: اجیت ڈوول کا متنازع بیان جسے انڈیا کے بعد پاکستان میں بھی تنقید کا سامنا ہے

پی ایس ایل وی راکٹ کی مسلسل دوسری ناکامی جسے انڈین خلائی ادارے کے لیے ایک ’بڑا دھچکا‘ قرار دیا جا رہا ہے

’شکسگام وادی ہماری ہے‘: پاکستان اور چین کا 62 سال پرانا سرحدی معاہدہ انڈیا میں موضوعِ بحث کیوں؟

’سب سے سستا فلیٹ ایک ارب روپے کا‘: لگژری گاڑیوں کی کمپنی جو دبئی میں فلک بوس عمارت بنا رہی ہے

’آپریشن بوٹ‘: جب امریکہ اور برطانیہ نے ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی