
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کے فیصلے پر ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے دلچسپ ردعمل دے دیا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب نئی پیشرفت کے مطابق پی سی بی ملتان سلطانز کو بھی فروخت کررہا ہے۔
بدھ کو پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔ جس کے بعد ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے منفرد انداز میں ردعمل دیتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔
علی ترین نے ایکس پر اپنی جم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ "جب آپ کو پتا چلے کے آپ کی ایکس کی دوبارہ شادی ہورہی ہے"۔
When you find out your ex is getting remarried #PSLNewEra pic.twitter.com/gL00wQQx10— Ali Khan Tareen (@aliktareen) January 14, 2026
علی ترین کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ سال پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا۔
تاہم علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈکا لیگل نوٹس پھاڑ دیا تھا اور پھر ٹیم کی اونر شپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔