آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 37 رنز سے شکست


آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کے خلاف 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46.3 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جب تک وہ کریز پر موجود رہے پاکستان کو جیت کی امید رہی، لیکن 41ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہوتے ہی میچ کا پانسہ انگلینڈ کے حق میں پلٹ گیا۔ پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اوپنرز سمیر 10 اور محمد شایان ایلیکس گرین کی گیندوں پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ عثمان خان جیمز منٹو کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ 28 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور ایک موقع پر اسکور 85 رنز پر چھ وکٹیں ہو چکا تھا۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولرز کے ساتھ ساتھ اسپنر فرحان احمد نے بھی پاکستانی بیٹسمینوں کو خاصا پریشان کیے رکھا۔ ساتویں وکٹ پر فرحان یوسف اور عبدالسبحان (14 رنز) کے درمیان کچھ مزاحمت دکھائی گئی، تاہم 133 کے مجموعی اسکور پر عبدالسبان کے رن آؤٹ ہونے کے بعد مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلیکس گرین، جیمز منٹو اور اسپنر ریلفی البرٹ نے اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی جانب سے کیلپ فائل کونر نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ریلفی البرٹ کے ساتھ 103 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس کی بدولت انگلینڈ 210 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مومن قمر نے 2 اور فاسٹ بولرز علی رضا اور عبدالسبحان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ٹی ٹونٹی میں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، سابق فاسٹ بالر رانا نوید کا بابر اعظم اور محمد رضوان کو مشورہ

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا طریقہ بدلنے کی تیاری

لاہور میں کہر اور دھند، ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی پر غور

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 37 رنز سے شکست

پی ٹی وی نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا، 232 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

شبمن گل نے ہوٹل روم میں 3 لاکھ روپے کی فلٹر مشین نصب کرا دی

آئی سی سی کے مذاکرات کو جھٹکا، بھارتی آفیشل کو بنگلا دیش ویزا نہ ملنے سے اجلاس متاثر

پشاور: اسٹیٹ چلڈرن کے لیے چار روزہ اسپورٹس فیسٹیول 21 جنوری سے شروع ہوگا

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے بنگلا دیشی کپتان سے ٹاس پر ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

’بابر اعظم خوش نہیں تھے‘: سٹیو سمتھ کا سنگل لینے سے انکار جس نے پاکستانی کرکٹر کو غصہ دلایا

محمد رضوان نے بگ بیش سے واپس آنے کی بات من گھڑت قرار دے دی

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آل پاکستان نیشنل مینز اسکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

انٹر کلب ٹینس ٹورنامنٹ: پشاور سروسز کلب نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی

پشاور میں 62 ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ یکم فروری سے شروع ہوگی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی