ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز آئندہ ہفتے لاہور میں ہوگا


پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن اگلے ہفتے سے لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کریں گے۔ ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان علی آغا کی اس ہفتے قومی سلیکٹرز سے ملاقات ہونی ہے جس میں وہ آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مائک ہیسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بابر اعظم کو بھی آسٹریلیا سے واپس بلانے کے لیے کہا ہے کہ وہ بھی ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 29 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں اور یہ ان کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کا آخری موقع ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ نے پی سی بی کے میڈیکل پینل سے بھی ملاقات کی ہے اور اس میں شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا یہ ہے کہ ان کی گھٹنے کی چوٹ اتنی تشویش ناک نہیں، وہ جلد بالنگ کرنا شروع کردیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ چاہتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف نہ کھلایا جائے اور مزید آرام کا موقع دیا جائے کیونکہ ان کا ورلڈ کپ کھیلنا ضروری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ٹی ٹونٹی میں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، سابق فاسٹ بالر رانا نوید کا بابر اعظم اور محمد رضوان کو مشورہ

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا طریقہ بدلنے کی تیاری

لاہور میں کہر اور دھند، ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی پر غور

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 37 رنز سے شکست

پی ٹی وی نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا، 232 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

شبمن گل نے ہوٹل روم میں 3 لاکھ روپے کی فلٹر مشین نصب کرا دی

آئی سی سی کے مذاکرات کو جھٹکا، بھارتی آفیشل کو بنگلا دیش ویزا نہ ملنے سے اجلاس متاثر

پشاور: اسٹیٹ چلڈرن کے لیے چار روزہ اسپورٹس فیسٹیول 21 جنوری سے شروع ہوگا

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے بنگلا دیشی کپتان سے ٹاس پر ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

’بابر اعظم خوش نہیں تھے‘: سٹیو سمتھ کا سنگل لینے سے انکار جس نے پاکستانی کرکٹر کو غصہ دلایا

محمد رضوان نے بگ بیش سے واپس آنے کی بات من گھڑت قرار دے دی

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آل پاکستان نیشنل مینز اسکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

انٹر کلب ٹینس ٹورنامنٹ: پشاور سروسز کلب نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی

پشاور میں 62 ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ یکم فروری سے شروع ہوگی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی