گل پلازہ آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ منہدم، اربوں روپے کا نقصان، 5 افراد جاں بحق


کراچی میں ایم اےجناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں گزشتہ شب لگنے والی خوفناک آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہ جاسکی۔ آتشزدگی کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا جبکہ پوری عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ مارکیٹ میں بھگدڑ مچنے اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے اب تک فائر فائٹر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حکام کے مطابق فرقان نامی فائر فائٹر کی لاش بھی ٹراما سینٹر لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دو لاشیں مارکیٹ سے ملی تھیں۔ اسپتال میں زیر علاج 20 میں سے 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پلازہ کی دوسری اور تیسری منزل پر متعدد افراد کی موجودگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ گل پلازہ میں پھنسے افراد کو تلاش کرنے کے لیے فائر بریگیڈ اسنارکل کی مدد لی گئی، آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، رینجرز اہلکار فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تیسرے درجے کی آگ کے باعث گل پلازہ کے منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، گل پلازہ میں وقفہ وقفہ سے سلنڈر اور اے اسی آؤٹر پھٹنے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ یاد رہے کہ آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 20 فائر ٹینڈرز اور 4 اسنارکلز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کے باعث گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں جل گئیں، فائر فائٹرز کو عمارت میں تپش کے باعث اندر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شاپنگ پلازہ میں ایک ہزار 200 سے زائد دکانیں ہیں۔ چیف فائرآفیسر کا ابتدائی طور پر کہنا تھا کہ عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ مزید پھیل گئی ہے، دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کمزور ہوگئے ہیں جبکہ متعدد دراڑیں پڑ گئی ہی، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث اس کے گرنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آتش گیر سامان کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، عمارت میں مجموعی طور پر کتنے لوگ موجود تھے ان کی حتمی تعداد کے بارے میں بتانا مشکل ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کی سیڑھیاں ٹوٹنے سے بھی 2 افراد گر کر زخمی ہوئے تھے۔ آگ بجھانے کے لیے تمام تر استعمال کیے جائیں، بلاول بھٹو زرداری واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگ بجھانے کیلیے تمام تر وسائل استعمال کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے آتشزدگی سےجانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی فوری تحقیقات، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایت بھی کی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے آگ پر جلد از جلد قابو پایا جائے۔ کسی نے رابطہ نہیں کیا، تاجر کا شکوہ قبل ازیں صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عمارت سے تمام کسٹمر نکل چکے، انھوں نے شکوہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف گورنر سندھ آئے اور کوئی نہیں آیا، ان کا کہنا تھا کہ عمارت میں 1200 دکانیں ہیں، اربوں روپے کا نقصان ہوا، آگ آرٹیفیشل فلاور کی دکان پر لگی تھی جو پھیلتی چلی گئی۔ آتشزدگی پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیرداخلہ کا جانی مالی نقصان پر متاثرین سے اظہار افسوس وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت کنفرم

گل پلازہ آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ منہدم، اربوں روپے کا نقصان، 5 افراد جاں بحق

’لوگ اب بھی اندر موجود ہیں، دوستوں سے رابطہ نہیں ہو رہا:‘ کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ ہلاکتیں، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

شام میں امریکی فوج کی کارروائی: تین امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ

ٹاس کے دوران ’نو ہینڈ شیک:‘ انڈیا کے ساتھ میچ سے قبل تنازع جس پر بنگلہ دیش بورڈ کو وضاحت دینی پڑی

چین اپنے سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کیوں کر رہا ہے اور یہ مستقبل کی عالمی معیشت کے بارے میں کیا ظاہر کرتا ہے؟

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ افراد ہلاک، وزیرِ اعظم کا تاجروں کو ’ہر ممکن امداد‘ دینے کا حکم

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے پانچ افراد ہلاک، وزیرِ اعظم کا تاجروں کو ’ہر ممکن امداد‘ دینے کا حکم

اسرائیل کا غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل شخصیات پر اعتراض، صدر ٹرمپ کی ترکی اور مصر کے صدور کو بورڈ کا حصہ بننے کی دعوت

گوہر جان: کروڑ پتی طوائف جنھیں خود سے آدھی عمر کے نوجوان سے محبت میں دھوکہ ملا اور دولت بھی گئی

’امریکہ کا مقصد ایران کو نگلنا ہے‘: ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں ہلاکتوں کی تصدیق

’امریکہ کا مقصد ایران کو نگنا ہے‘: ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں ہلاکتوں کی تصدیق

کراچی: گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ’آگ پر قابو پانے میں ایک، دو دن لگ سکتے ہیں‘

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہ

صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیلا نہ جائے، ایران کے سخت بیانات پر امریکی مکمہ خارجہ کا انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی