آسٹریلیا میں ہزاروں ڈالر مالیت کے کاکروچ ضبط، یہ ’دیو ہیکل‘ لال بیگ اتنے خاص کیوں ہیں؟


Getty Imagesآسٹریلوی حکام نے نیو ساؤتھ ویلز میں ایک کمرشل بریڈر سے ایک لاکھ سے زائد کاکروچ ضبط کیے ہیں جن میں سے کچھ کا سائز انسانی ہتھیلی جتنا ہے۔ان دیو ہیکل کاکروچز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 43 ہزار ڈالرز بتائی گئی جن میں آواز نکالنے والے مڈغاسکر کاکروچ اور ڈوبیا کاکروچ شامل ہیں۔دونوں اقسام کو آسٹریلیا میں قانونی طور پر درآمد کرنا یا رکھنا، پالنا یا فروخت کرنا ممنوع ہے۔ حکام کے مطابق یہ اس نوعیت کے حشرات ضبط کرنے کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے بیماریاں پھیلا سکتے ہیں اور مقامی جنگلی حیات اور زراعت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔یہ کاکروچ، جنھیں عموماً پالتو رینگنے والے جانوروں کے لیے خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، حکام کے ذریعے تلف کر دیے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ کاکروچ پالتو رینگنے والے جانوروں بشمول چھپکلیوں کی خوراک کے طور پر فروخت کیے جاتے رہے ہوں۔آسٹریلیا کے محکمہ برائے ماحولیاتی تبدیلی کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم غیر ملکی کاکروچوں کی غیر قانونی افزائش اور تجارت دیکھ رہے ہیں اور ہم پالتو جانوروں کے کاروبار اور مالکان کو خبردار کر رہے ہیں۔‘اُن کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس ڈوبیا کاکروچ اور مڈغاسکر کے آواز نکالنے والے لال بیگ ہیں یا آپ انھیں پالنے یا تجارت کے لیے استعمال کر رہے ہیں تو انھیں ضبط کر لیا جائے گا اور آپ کو قانون کے تحت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دنیا میں سانپوں کی دس خطرناک ترین اقسام: ’ان لینڈ پائیتھن کے منھ سے خارج ہونے والا زہر 100 لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے‘’کوبرا کے کٹے ہوئے سر نے ڈس لیا‘: کیا سانپ اپنی موت کے بعد بھی کاٹ سکتا ہے؟وہ چھوٹے چوہے جن کا ڈی این اے ’لمبی عمر کا راز‘ بتا سکتا ہے مویشیوں میں پھیلنے والا ’بلیو ٹنگ‘ وائرس جس سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک متاثر ہو رہے ہیںترجمان نے رینگنے والے جانوروں کے مالکان سے کہا کہ وہ ڈوبیا یا مدغاسکر نسل کے ان بڑے کاکروچز کو خوراک کے لیے استعمال کرنے کے بجائے ٹڈی یا وڈ روچ جیسے متبادل اختیار کریں۔مدغاسکر کے آواز نکالنے والے کاکروچ، دُنیا کی سب سے بڑی اقسام میں سے ایک ہیں اور یہ اتنی بلند سیٹی جیسی آواز پیدا کرتے ہیں جو دُور دُور تک سنی جا سکتی ہے۔ Getty Imagesسانپ پکڑنے والی سٹیفنی لیسر نے کہا کہ اُنھوں نے دیکھا کہ یہ کیڑے آن لائن فروخت کے لیے بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ آسٹریلوی براڈ کاسٹر ’اے بی سی نیوز‘ سے گفتگو میں اُنھوں نے بتایا کہ لوگ انھیں پالتے بھی ہیں کیونک یہ بڑے ہوتے ہیں اور ایک وقت میں ان کا سائز انسانی ہتھیلی جتنا ہو جاتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ شاید یہ بہت زیادہ سستا پڑتا ہے کیونکہ جن لوگوں نے گھروں میں چھپکلیاں پال رکھی ہیں، وہ روزانہ انھیں تین یا چار مرتبہ چھوٹے کیڑے خوراک کے لیے دینے کے بجائے یہ ایک ہی کاکروچ دے سکتے ہیں۔220 ڈالر کی ایک چیونٹی: کینیا میں منافع بخش کاروبار یا جنگلی حیات کی سمگلنگ کا نیا محاذ؟سمندر کی گہرائی میں دہائیوں تک جاری رہنے والی دعوت: جب ایک وہیل کو کھانے عجیب و غریب جاندار پہنچ جاتے ہیںزہریلے مینڈکوں کا شکار کرنے والا سانپ موت کو چکما کیسے دیتا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

کیا کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

’وزیرِ اعظم مودی وزیرِ تعلیم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کریں‘: کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

سکن کیئر کا اندھا کنواں: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی