ایف آئی اے کا ملک بھرمیں ایف اے ٹی ایف ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی ہدایات پر عملدرآمد اور نگرانی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ڈیسک ملک بھر میں مشکوک مالی ٹرانزیکشنز کی نگرانی اور ایف اے ٹی ایف کے مختلف ٹاسکس پر پیش رفت کی معلومات اکٹھی کرے گا۔ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور زونل ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ونگز اور زونز ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہداف پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ حکام کے مطابق ڈیسک کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے متعلق 6 مختلف ٹاسکس پر عملدرآمد کی تفصیلات جمع کی جائیں گی جو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ہونے والی ممکنہ باہمی ایویلیوایشن میں پیش کی جائیں گی۔ احکامات کے مطابق نامزد فوکل پرسنز کو 7 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ڈیسک کے لیے 7 ٹی او آرز پر مشتمل پروفارما بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عملدرآمد کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

کیا کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

’وزیرِ اعظم مودی وزیرِ تعلیم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کریں‘: کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

سکن کیئر کا اندھا کنواں: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی