بہاول عباسی کا سیاسی قیادت کو خط، بہاولپور صوبے کی بحالی کی قرارداد پر غور کی درخواست


امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے بیٹے پرنس بہاول عباسی نے ملک کی سینئر سیاسی قیادت کو خط لکھ کر بہاولپور صوبے کی بحالی کی قرارداد پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ پرنس بہاول عباسی نے یہ خط صدر مملکت آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے نام تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی کاپیاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی 2012 کو پنجاب اسمبلی نے بہاولپور کو دوبارہ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے ساتھ الگ جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد بھی شامل تھی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کی گئی تھی جبکہ پیپلز پارٹی اور دیگر تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اس کی توثیق کی تھی۔ پرنس بہاول عباسی نے سیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ اس منظور شدہ قرارداد پر تاخیر کے بغیر دوبارہ غور کیا جائے اور بہاولپور صوبے کی بحالی کا معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے فوری ایجنڈے پر شامل کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نادرا ایپ کا نیا ورژن، شہریوں کے لیے کئی نئی سہولتیں شامل

لندن میں محسن نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات: اہم پیغام اور قومی امور پر گفتگو

پاکستان اور کرغزستان کا دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالرز تک بڑھانے اور تعلقات کی وسعت کا عزم

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

شہباز شریف کا مطالبہ، مودی کی پوتن سے اپیل اور ایک تصویر کا تنازع: بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران کیا ہوا؟

امریکہ کے ایران پر تازہ حملوں میں چار ہلاکتوں کی تصدیق، پاسدارانِ انقلاب کا اُردن میں امریکی اڈے پر حملہ

امریکہ کا پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ٹرمپ کی ایران کو جوابی کارروائی سے باز رہنے کی تنبیہ

امریکہ کا پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، چاہ بہار، بندر عباس اور قشم میں دھماکوں کی اطلاعات

پنجاب میں انسداد دہشتگردی بل منظور: ’سپیشل سکیورٹی کیسز‘ میں گریڈ 20 کے افسر کا کردار زیرِ بحث

سندھ کابینہ کا الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس مراعات میں توسیع کا فیصلہ

’یقینی طور پر پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘: بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کی پولیس وین سے ٹکر کے پیچھے اصل کہانی

ظلم برداشت سے باہر ہوگیا، خاموش نہیں رہ سکتے، حافظ نعیم

ملک معاشی ابتری کا شکار، بنا تیاری صوبوں کی بات کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہڑتال: کراچی میں 3 ستمبر کو تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے

بہاول عباسی کا سیاسی قیادت کو خط، بہاولپور صوبے کی بحالی کی قرارداد پر غور کی درخواست

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی