تیز ترین ٹرین ۔۔ اب جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں ممکن

 
جدہ سے مکہ کا سفر اب صرف پانچ منٹ ، ریاض سے جدہ کا سفر 46 منٹ میں طے ہوگا۔۔ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی ورجن ہائپر لوپ برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب سعودی عرب میں جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر پانچ منٹ کے کے معمولی وقت میں ممکن کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے جدہ تک کا یہ سفر صرف ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہوسکے گا۔

پائپر لوپ ون امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذرایعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہائیت آسان اور کم وقت میں طے ہوسکے گا ۔ امریکی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر ایک ہزار 78کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک کیپسول ل نما ٹرین میں سفر کرسکیں گے ۔

سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنایا ہے۔

ورجن ہائپر لوپ کی کیپسول نما ٹرین میں جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہوسکے گا۔
 
 
تیز ترین رفتار کا یہ جدید منصوبہ2030 میں مکمل ہوگا۔

تیز رفتار ہائپر لوپ ٹیکنالوجی ریاض کو دنیا کی 10 سب سے بڑی شہری معیشتوں میں سے ایک بنائے گی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن کا حصہ ہے۔

ورجن ہائپر لوپ کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسرجوش گیگل کا کہنا ہے کہ ہائپر لوپ لوگوں کے چلنے، حرکت کرنے کے انداز کو تبدیل کر رہی ہے۔ ہم آمد و رفت کی ایک نئی قسم تخلیق کر رہے ہیں جس میں مکمل طور پر برقی خودمختار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیوب کے اندر ہوائی جہاز کی رفتارسے حرکت کی جا سکے گی۔ اس کے لیے عام طیارے میں استعمال ہونے والی توانائی کا ایک معمولی حصہ درکار ہوگا۔

گذشتہ ہفتے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی دارالحکومت کے بارے میں پرعزم منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریاض کی تمام خصوصیات نئی ملازمتوں، معاشی نمو اور سرمایہ کاری سمیت بہت سے دیگر مواقع کی بنیاد ترتیب دی جاتی ہیں لہٰذا ہمارا مقصد ریاض کو دنیا کے10 سب سے بڑے معیشتی شہروں میں سے ایک بنانا ہے۔ آج یہ 40 ویں نمبر پر موجود ہے۔
 
 
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ 2030 تک ریاض میں رہنے والوں کی تعداد جو آج ساڑھے 7 ملین ہے، اسے بڑھا کر 15 سے 20 ملین کردیا جائے۔

نومبر 2020 میں لاس ویگاس کے قریب کمپنی کی صحرائی تجرباتی سائٹ پر ورجن ہائپر لوپ پوڈ کی آزمائش کی گئی جس میں کمپنی کے دو ایگزیکٹیوز نے سفرکیا اور یوں وہ اس جدید پوڈ میں سفر کرنے والے سب سے پہلے مسافر بن گئے۔

انہوں نے ایک ویکیوم ٹیوب میں اس پوڈ کے اندر 500 میٹر کا فاصلہ 6منٹ 25 سیکنڈ میں طے کیا۔

گیگل نے کہا کہ ہمارے پاس ہائپر لوپ میں سوار ہونے والے لاکھوں مسافر ہوں گے۔ ہم دو مسافروں کی گنجائش والی گاڑی سے 28 مسافروں کی گنجائش والی گاڑی کی طرف پیشرفت کر رہے ہیں۔
 

اگر آپ ہائپر لوپ کا قومی نیٹ ورک تعمیر کرنے پر غور کریں تو یہ علاقے میں 3 ہزار، 4 ہزار یہاں تک کہ 5 ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہو گا۔

اس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ چونکہ پہلی موور ہو گی اس لئے مملکت کے بعد اسے دوسرے خطوں مثلاً ہندوستان ، یورپ یا امریکہ وغیرہ میں بھی برآمد کیا جا سکتا ہے۔

ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے مکمل ہو جانے کے بعد لوگ ریاض سے جدہ کا سفر صرف 46 منٹ میں طے کر سکیں گے۔

سائنس / ٹیکنالوجی

وہ 6 آسان طریقے جو 80 سال کی عمر میں بھی آپ کی یادداشت کو جوان رکھیں

تاریخ کے 6 ناکارہ ترین جہاز جو بنے ہی کباڑ خانے کے لیے تھے

دماغ کیسے سیکھتا ہے: امتحانات کی تیاری کے لیے سائنسی نکات

کبھی کبھی ایسا کیوں لگتا ہے کوئی ہمارے آس پاس موجود ہے؟ دلچسپ انکشافات

مزید سائنس / ٹیکنالوجی...