|
|
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ طوفانوں کی درجہ بندی کیسے کی جاتی ہے۔۔ اور۔۔
کونسا طوفان سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔۔ تو چلیں آپ کو طوفانوں کی
کیٹگریز اور ان کے نقصانات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کیٹگری 1:
کیٹگری ون ۔۔سمندری طوفانوں کی کم ترین کیٹگری ہوتی ہے۔ اس کیٹگری کے
طوفانوں کی رفتار حدوداً 119 سے 153کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہوتی ہے۔ ان کی
ہوا کی رفتار بھی کم ہوتی ہے ۔ یہ طوفان عموماً کم تباہی پیدا کرتے ہیں اور
زیادہ خطرے کا سامنا نہیں کرواتے ہیں۔ لیکن اس کیٹگری کے طوفان میں بھی
کمزور مکانات۔۔ درختوں اور بجلی کی تاروں کو خطرہ ہوتا ہے ۔
|
|
|
کیٹگری 2:
دوسری کیٹگری میں طوفانوں کی رفتار 154سے 177کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔
یہ طوفان پہلے سے زیادہ طاقت رکھتے ہیں ۔ اس طوفان میں گھروں کی چھتیں اڑ
جاتی ہیں۔۔ کھڑیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچتا ہے۔۔ درختوں اور بجلی کی
تاروں پر بھی اس کا برا اثر پڑتا ہے۔
کیٹگری 3:
کیٹگری 3 کے طوفانوں کی رفتار 178سے 208کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔ یہ
طوفان کافی تباہ کن ہوتا ہے۔ اس درجے کے طوفان میں گھروں کو کافی نقصان
پہنچتا ہے ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے کچی عمارتیں گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔۔ درخت
جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں۔ اور طوفانی بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا
ہوجاتی ہے۔۔۔
کیٹگری 4:
اس کیٹگری کے طوفانوں کی رفتار 209سے 251کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔ یہ
طوفان بہت زیادہ تباہی اپنے ساتھ لاتا ہے۔کیٹگری 4 کے طوفان سے مضبوط
بندرگاہوں کو سب سے پہلے نقصان ہوتا ہے۔
مکانات زمین بوس ہوجاتے ہیں۔۔ درخت اکھڑ جاتے ہیں۔۔ بجلی کے کھمبے ہوا میں
اڑجاتے ہیں۔۔ طوفانی بارش سے سیلاب کی صورتحال سے کم سے کم 10 کلو میٹر کا
علاقہ متاثر ہوتا ہے۔
|
|
کیٹگری 5:
کیٹگری پانچ سمندری طوفانوں کی سب سے زیادہ خطرناک کیٹگری ہوتی ہے۔ اس
طوفان میں ہوا کی رفتار 252کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ طوفان
بہت زیادہ تباہی اپنے ساتھ لاتا ہے۔۔اور عموماً ساحلی علاقوں کو بالکل
برباد کر دیتا ہے۔ کیٹگری 5 کے طوفان میں بلند و بالا عمارتیں منٹوں میں
ڈھیر ہوجاتی ہیں۔۔ ہوا درختوں۔۔ چھتوں۔۔ بل بورڈز اور کھمبوں کو اڑالے جاتی
ہے۔ طوفانی بارش سے کم سے کم 16 کلو میٹر کا علاقہ بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔
|