سال 2023: دنیا کے خوبصورت ترین مقامات جہاں سے واپس آنے کا دل نہ چاہے

 
ٹائم میگزین کی جانب سے سیاحت کے شوقین افراد کے چھٹیاں منانے کے لیے دنیا کے 50 خوبصورت ترین مقامات کی فہرست تیار کی۔ میگزین نے دور دراز مقامات کو بھی شامل کرنا ضروری سمجھا جو ایک نئی قسم کا تجربہ پیش کر سکتی ہیں۔ ہم نے ان 50 مقامات میں سے چند سب سے خوبصورت مقامات کا انتخاب کیا ہے۔ یہاں کا سفر آپ کے لیے ایک خوبصورت یادگار بن سکتا ہے-
 
Dominica (Caribbean)
برساتی جنگلات٬ آبشاریں اور گرم پانی کے چشمے ڈومینیکا کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بناتے ہیں- ڈومینیکا کو کیربین (Caribbean) کا قدرتی جزیرے کا نام بھی دیا جاتا ہے- یہ مقام سیاحوں کو منفرد سیاحت کا تجربہ فراہم کرتا ہے-
 
Bozeman, Montana (USA)
بوزمین ایک ایسا ابھرتا ہوا شہر ہے جس کی یہ خاصیت ہے کہ یہ آپ کے سفر کو طویل وقت تک یادگار بنا سکتا ہے ۔ جدید روپ کے ساتھ ایک پہاڑی شہر جو آپ کا دل موہ لے گا۔
 
Barcelona (Spain)
دسمبر 2022 میں، بارسلونا میں موجود نامکمل Sagrada Familia چرچ کے دو نئے ٹاورز جو دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یادگاروں میں سے ایک ہے، کو پہلی بار روشن کیا گیا۔ یہاں سے شہر کا خوبصورت نظارہ کرنا کبھی نہیں بھولنا چاہیے-
 
Torres del Paine National Park (Chile)
پیدل سفر کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک جنت ہے٬ جنوبی چلی کا یہ علاقہ جنگلی پوما جانور کو دیکھنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے- فطرت سے محبت کرنے والوں کی فہرست میں یہ پارک ضرور ہونا چاہیے-
 
Churchill, Manitoba (Canada)
اگر، دوسری طرف، آپ شمالی روشنیوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں، تو ٹائم میگزین نے کینیڈا میں چرچل کو ان روشنیوں کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا ہے۔
 
Aarhus (Denmark)
آرہس 2023 میں سب سے طویل کشتی رانی کے مقابلوں میں سے ایک، اوشین ریس کا میزبان ہے۔ اس نے موسم گرما کے شروع میں شہر کو سمندری سفر کی پارٹی میں بدل دیا-
 

Aqaba (Jordan)

'لارنس آف عریبیہ' اور 'ڈیون' سمیت متعدد فلموں میں دکھایا جانے والا، عقبہ ایک منفرد منظر پیش کرتا ہے جو مسافر کے دل کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ یہ اردن کا واحد ساحلی شہر ہے اور قدیم شہر پیٹرا سے بھی چند کلومیٹر دور ہے-

 
Kyoto (Japan)
دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک، کیوٹو کو جاپانی ثقافت کا غیر سرکاری دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔ اس قیمتی شہر میں آپ کے منتظر دلکش اور روایتی مندر اور مزارات کے ساتھ ساتھ آرٹ کے متعدد مراکز ہوں گے، جیسا کہ کیوٹو سٹی کیوسیرا میوزیم آف آرٹ، جو 2023 میں تعمیر نو کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔

سیر و سیاحت

6 چیزیں جو دوسرے ممالک میں 'عام' لیکن ہمارے لیے عجیب ہوسکتی ہیں

دنیا کے پانچ خوبصورت ہائیکنگ ٹریکس کہاں موجود ہیں؟

دنیا کے 5 خوبصورت ترین لیکن خطرناک مقامات جہاں جانا اپنی موت کو دعوت دینا ہے

دنیا کے خوبصورت ترین آبشار اور پاکستان کے سجی کوٹ کا حُسن

مزید سیر و سیاحت...