ہائیکنگ نئے موسموں، نئے خطوں، نئی اونچائیوں اور نئی
ثقافتوں کو دریافت کرنے کا ایک طریقہ مانا جاتا ہے ، ماہرین کے مطابق ان
راستوں پر آپ جنگلی حیات، نباتات، قدرت کے عجائبات، پرندوں اور زندگی کے
نئے رنگوں سے متعارف ہوتے ہیں۔
کچھ ایسے کم معروف راستے بھی ہیں جو مختلف ممالک اور ثقافتوں کو دریافت
کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو خوبصورت ٹریکس کے بارے میں
بتاتے ہیں۔
1۔ پیسیفک کرسٹ ٹریل
امریکا اور کینیڈامیں واقعہ 2653 میل لمبا اور5 ماہ کے طویل ترین دورانیہ
کا یہ ٹریک کیمپو، کیلیفورنیاسے شروع اورمیننگ پارک، برٹش کولمبیامیں ختم
ہوتا ہے۔ پیسیفک کریسٹ ٹریل ڈسکوری کے بعد امریکا کی دوسری سب سے لمبی
پگڈنڈی ہے ، یہ میکسیکو سے کینیڈا تک، کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن سے
ہوتا ہوا سیرا نیواڈا اور کاسکیڈس کے پہاڑی راستوں کے ساتھ، اور سرحد کے
پار کینیڈا تک جاتا ہے۔ اس راستے پر صحرا سے لے کر برفیلے پہاڑوں تک، ریت
کے پتھروں سے گہری نیلی جھیلوں تک، دیودار کے جنگلات سے لے کر آتش فشاں تک
سبھی کچھ موجود ہے۔
|