سن 1913 میں دنیا کے سب سے انوکھے اور مضبوط
جہاز کا دعویٰ کرکے سمندر میں اترنے والے ٹائی ٹینک کے حادثے کی ایک صدی
بعد فن لینڈ کی کمپنی کی طرف سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا جہاز سمندر
میں اترنے کیلئے تیار ہے۔
فن لینڈ کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جہاز کو کھلے سمندروں میں آزمایا
جا رہا ہے اور اب تک سیکڑوں میل تک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے انجن، بریک، شور
کم کرنے کے نظام، تھرتھراہٹ اور اسٹیرنگ کو ہرطریقے سے جانچا جارہا ہے۔
پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹائی ٹینک کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک
ہزار پانچ سو بارہ تھی۔ٹائی ٹینک اپنے سفر کے آغاز کے چوتھے اور پانچویں
روز کی درمیانی شب برف کے پہاڑ سے ٹکرا کر دوٹکڑے ہو گیا تھا اور اس کا
ملبہ شمالی بحر اوقیانوس میں سمندر میں تین سے چار ہزار میٹر گہرائی میں
موجود ہے۔
|