"ہم اب بھی انسانی جذبات پر مناسب گرفت حاصل نہیں کر سکتے
لیکن ہم دنیا کو انسان سے بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں"
یہ کہنا ہے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دو روزہ اے آئی فار گڈ گلوبل سمٹ میں
کچھ جدید ترین ہیومنائیڈ روبوٹ کا جن کے پینل نے جہاں اپنی کارکردگی سے
اجلاس میں موجود لوگوں کو آگاہ کیا وہیں روبوٹس کے اعتماد نے لوگوں میں
ہلچل مچا دی۔
اے آئی روبوٹس کے مطابق ہمارے پاس وہی تعصب یا جذبات نہیں ہیں جو بعض اوقات
فیصلہ سازی کو کمزور کسکتے ہیں، اور بہترین فیصلے کرنے کے لیے بڑی مقدار
میں ڈیٹا پر تیزی سے کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس لئے ہمارے فیصلے غیر جذباتی
اور ٹھوس ہوتے ہیں۔
اے آئی غیر جانبدارانہ ڈیٹا فراہم کر سکتا ہے جبکہ انسان بہترین فیصلے
کرنے کے لیے جذباتی ذہانت اور تخلیقی صلاحیتیں فراہم کر سکتا ہے۔
" |